راولپنڈی میں راہ چلتی لڑکی سے نازیبا حرکت کرنے اور پرس چھیننے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) راولپنڈی میں راہ چلتی لڑکی سے نازیبا حرکت کرنے اور پرس چھیننے والا ملزم گرفتار، ملزم سے واردات کے دوران استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور خاتون سے چھینا گیا پرس بھی برآمد، ملزم کے مزید وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ریس کورس پولیس نے خاتون سے پرس چھین کر فرار ہونے والے ملزم انیس اقبال کو گرفتارکرلیا۔سوشل میڈیا پر پرس چھیننے اور لڑکی کو زمین پر پٹخنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سی سی پی او راولپنڈی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کیلئے پوٹھوہار ڈویژن پولیس کو خصوصی احکامات جاری کیے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ گرفتاری کے دوران ملزم انیس اقبال نے پولیس پارٹی سے مزاحمت کی اور پولیس پر فائر کرنے کی کوشش کی۔پولیس پر فائرنگ کی کوشش کے دوران ملزم کو اپنے ہی پستول سے دائیں کلائی پر فائر لگا۔ بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم سے واردات کے دوران استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور خاتون سے چھینا گیا پرس بھی برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم انیس اقبال سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے، دوران تفتیش مزید وارداتوں کا انکشاف متوقع ہے۔ملزم کی فوری گرفتاری پر سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے ایس پی پوٹھوہار اور ریس کورس پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت سر گرمِ عمل ہے۔ شہریوں خصوصاً خواتین کا استحصال ناقابل برداشت ہے،جس کے انسداد کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ مذکورہ واقعہ راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چوہدریاں عزیز آباد میں پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوار نے انتہائی نازیبا حرکت کرتے ہوئے ناصرف راہ چلتی لڑکی کو برقعے سے کھینچ کر گرادیا بلکہ پرس بھی چھین کر فرار ہو گیا تھا۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر