سادھوکے (نیشنل ٹائمز) قتل کیس میں سابق امیدوار قومی اسمبلی میاں آصف آرائیں کو سزائے موت سنا دی گئی۔ 6 جولائی 2019 کو پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی میاں آصف علی آرائیں نے رقم کے تنازعہ پر معروف پراپرٹی ڈیلر میاں تاجدین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ مقتول کے بیٹے محمد علی کی درخواست پر درج ہوا۔جس پر پولیس نے میاں آصف علی آرائیں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج ہما عنبرین نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم میاں آصف علی آرائیں کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا دیا ہے۔
قتل کیس، پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار ایم این اے میاں آصف کو سزائے موت سنا دی گئی



