لاہور ہائی کورٹ کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا حکم

لاہور (نیشنل ٹائمز) لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے، اور مصنوعی بحران پیدا کرکے پیسا بنانے والی کمپنیز سے حکومت پیسے وصول کرے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں اظہر صدیق اور سردار فرحت منظور چانڈیو نے ملک میں پٹرولیم بحران کے خلاف درخواست دائر کی تھی، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ قاسم خان نے درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ چیف جسٹس قاسم خان نے تحریری فیصلے میں ریمارکس دیئے کہ آئل کمپنیز نے بحران کے دنوں میں اربوں روپے کمائے، عدالتی حکم پر تحقیقات کے لیے کمیشن بنا تھا، مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے، اور مصنوعی بحران پیدا کرکے پیسا بنانے والی کمپنیز سے حکومت پیسے وصول کرے۔ چیف جسٹس قاسم خان نے حکم دیا ہے کہ اوگرا کے برقرار رکھنا ہے یا تحلیل کرنا ہے وفاقی حکومت اس معاملے پر کمیٹی تشکیل دے، وفاقی حکومت آئل سٹوریج کی کم سے کم مقدار کو برقرار رکھنے کی پابند ہوگی، وفاقی حکومت پٹرولیم کمیشن کی تجاویز پر عملدرآمد کو یقینی بنائے، اور تین ماہ میں عملدرآمد رپورٹ عدالت میں جمع کرائے۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر