اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)عدالت نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس اور ایون فیلڈ ریفرنس اپیلیں خارج کردیں۔ نوازشریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ ریفرنس اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کے خلاف درخواست دی تھی، نواز شریف کے وکلا نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کی تھی کہ نواز شریف کی صحت اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ وہ بیرون ملک سے اپنا علاج چھوڑ کر پاکستان میں عدالت کے روبرو پیش ہوں، لہذا ان کی عدم موجودگی میں سماعت جاری رکھی جائے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 24 دسمبر کو نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی تھی، 131 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ نواز شریف العزیزیہ اور ہل میٹل کے اصل مالک ثابت ہوئے ہیں جب کہ وہ اثاثوں کے لیے جائز ذرائع آمدن بتانے میں ناکام رہے۔ نواز شریف کی جانب سے ان کے وکلا نے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا تھا، تاہم نیب نے عدالت ے نواز شریف کی العزیز ریفرنس اور ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلیں خارج کرنے کی استدعا کی تھی۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس اور ایون فیلڈ ریفرنس اپیلیں خارج کردیں۔ اشتہاری ہونے کے بعد نواز شریف کی اپیلوں کا مستقبل کیا ہوگا؟ عدالت نے اہم قانونی نقطے پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
العزیزیہ و ایون فیلڈ کیس، نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں خارج کردی گئیں



