ایک سال سے بند پاک بھارت سرحد ایک روزکے لیے کھولنے کا اعلان

لاہور(نیشنل ٹائمز) کورونا کی شدت میں کمی آنے کے باعث 28 جون کوایک روزکے لئے پاک بھارت سرحد ایک بارپھرکھولی جائے گی۔ کورونا کی شدت میں کمی آنے کے باعث 28 جون کوایک روزکے لئے پاک بھارت سرحد ایک بارپھرکھولی جائیگی، پاکستان سے 461 افراد بھارت جائیں گے۔ بھارت جانے والوں میں 405 بھارتی شہری شامل ہیں جب کہ نوری ویزہ کے حامل 56 افراد بھی اسی روز بھارت روانہ ہوں گے۔ وزارت خارجہ پاکستان نے اس حوالے سے واہگہ بارڈرپرضروری اقدامات کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ بھارت واپس جانے والے تمام افراد کو روانگی سے 72 گھنٹے قبل کورونا کا ٹیسٹ کروانا ہوگا تاہم حکومت کی طرف سے ویکسین لگوانے کی کوئی شرط نہیں رکھی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اوربھارت نے کورونا کی شدت میں اضافے کے باعث گزشتہ سال پاک بھارت سرحد کو بند کر دیا تھا جس کے باعث سینکڑوں افراد پاکستان اور بھارت میں پھنس گئے تھے۔



  تازہ ترین   
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
امریکہ اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات کئی گھنٹے بعد بھی بغیر کسی معاہدے کے ختم
ایک نشست میں معاہدے کی توقع نہیں کرنی چاہئے، متعدد نکات پر اتفاق ہوا: ایران
مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو، حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: ایرانی صدر
وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا خطے میں امن کیلئے بامعنی ثالثی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
امریکہ-ایران مذاکرات کے نتائج سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ڈونلڈ ٹرمپ
ایران کے خلاف اسرائیل کی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی: نیتن یاہو
امریکہ-ایران مذاکرات کا ایک اور دور شروع، نتیجہ خیز ہونے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر