اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2020ء میں پیش کئے گئے پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ، ایم اے، ایم ایس سی ، ایم کام ، ایم ایل آئی ایس ، ایم بی اے/ایم پی اے اور ایم ایڈ)اولڈ( پروگراموں کے فائنل امتحانات4جولائی سے شروع ہونگے جو 11جولائی تک جاری رہیں گے۔یہ امتحانات لرننگ مینجمنٹ سسٹم) ایل ایم ایس( کے تحت آن لائن منعقد ہونگے ، آن لائن امتحانات کے لئے یونیورسٹی نے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔یونیورسٹی کے شعبہ آئی سی ٹی نے یونیورسٹی کے آگاہی ایل ایم ایس پورٹل پر تمام طلبہ کے اکائونٹ تشکیل دے دیئے ہیں۔ضروری ہدایات اور ڈیٹ شیٹ بھی یونیورسٹی ویب سائٹ پر فراہم کردی گئی ہے۔آگاہی پورٹل پر طلبہ صارف نام اور پاس ورڈ ڈال کر اپنے اکائونٹ تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔ واضح رہے کہ صارف نام طلبہ کا رجسٹریشن نمبر جبکہ پاس ورڈ اُنکے رول نمبرز ہیں۔ جن طلبہ کے پاس کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی سہولتیں نہیں ہیں وہ یونیورسٹی کے قریب ترین ریجنل آفس میں قائم کردہ کمپیوٹر لیبارٹریوں سے استفادہ کرسکتے ہیں ، یونیورسٹی نے ریجنل دفاتر کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کی ہوئی ہیں۔
اوپن یونیورسٹی، پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے آن لائن امتحانات 4جولائی سے شروع ہونگے



