منیلا (شِنہوا)فلپائن کی فضا ئیہ (پی اے ایف )نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ اس کا ایک نیا حاصل کردہ عمومی استعمال کا ایس- 70آئی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر بدھ کی رات منیلا کے شمال میں گر کر تباہ ہو گیا ، جس میں عملے کے 6 ارکان ہلاک ہوگئے ۔فلپائنی فضا ئیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تاحال زندہ بچ جانے والا کوئی شخص نہیں ملا ،جوں ہی عملے کے ارکان بارے ان کے اہل خانہ کو باضابطہ طور پر اطلاع دی جائے گی ، ان کی شناخت فراہم کردی جائے گی۔فلپائن کی فضا ئیہ نے بتایا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر مقامی وقت کے مطابق رات10بجے کے قریب صوبہ تارلاک کے شہر کاپاس میں ایک ائیربیس سے چند میل دور رات کو ایک تربیتی پرواز کے دوران نیچے گر گیا تھا۔ایک دیگر بیان میں ، سیکرٹری دفاع ڈلفن لورین زانا نے کہا ہے کہ حادثے میں تین پائلٹ اور اس میں سوار تین دیگر ائیر مین ہلاک ہوگئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہیلی کاپٹر صوبہ ترلاک میں کرو ویلی کے قریب گر کر تباہ ہوا۔فلپائنی فضا ئیہ نے بتایا ہے کہ انہوں نے بدھ کی شب دیر گئے اس وقت تلاش کی کارروائی کا آغاز کردیا جب یہ ہیلی کاپٹر اڈے پر واپس نہیں آیا ۔
فلپائن، فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ میں 6 افراد ہلاک



