بیجنگ(شِنہوا)دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 24 جون کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 17کروڑ95لاکھ 41ہزار481ہو گئی۔امریکہ 3کروڑ35لاکھ77ہزار651 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3کروڑ28ہزار709 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 1کروڑ81لاکھ 69ہزار881 مصدقہ کیسزکے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 58لاکھ24ہزار127، ترکی میں 53 لاکھ87ہزار545، روس میں 53لاکھ6ہزار69 اور برطانیہ میں 46لاکھ83ہزار 986 تک پہنچ گئی ہے۔ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 43لاکھ26ہزار101 اور اٹلی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 42لاکھ55ہزار434 تک پہنچ گئی ہے۔
دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 17کروڑ95لاکھ 41ہزار481ہوگئی



