نیدرلینڈ کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) نیدرلینڈ کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات۔وزیر خارجہ نے بطورِ سفیر نیدرلینڈ نامزدگی پر ایمبیسڈر سلجوق تارڑ کو مبارکباد دی ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آپ ایسے وقت میں بطور سفیر ذمہ داریاں سنبھالنے جا رہے ۔جب پاکستان کو سفارتی محاذ پر بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ آپ کی بطورِ سفیر تقرری آپ کی کارکردگی اور اہلیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔ امید ہے کہ آپ جیسے منجھے ہوئے سفارت کار کی نیدرلینڈ میں بطور سفیر تقرری سے، پاکستان اور نیدرلینڈ کے مابین سیاسی، اقتصادی، تجارتی و کثیرالجہتی دو طرفہ تعلقات ،مزید مستحکم ہوں گے۔نیدرلینڈ کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر سلجوق مستنصر تارڑ نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اور نیدرلینڈ کے مابین دو طرفہ تعلقات کے استحکام کیلئے اپنی تمام کاوشیں بروئے کار لانے کی یقین دہانی کروائی۔نیدرلینڈ کیلئے نامزد سفیر سلجوق مستنصر تارڑ نے اپنی حال ہی میں منظر عام پر آنے والی کتاب “All That Art” وزیر خارجہ کو پیش کی۔



  تازہ ترین   
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
امریکہ اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات کئی گھنٹے بعد بھی بغیر کسی معاہدے کے ختم
ایک نشست میں معاہدے کی توقع نہیں کرنی چاہئے، متعدد نکات پر اتفاق ہوا: ایران
مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو، حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: ایرانی صدر
وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا خطے میں امن کیلئے بامعنی ثالثی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
امریکہ-ایران مذاکرات کے نتائج سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ڈونلڈ ٹرمپ
ایران کے خلاف اسرائیل کی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی: نیتن یاہو
امریکہ-ایران مذاکرات کا ایک اور دور شروع، نتیجہ خیز ہونے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر