یوگا کی ابتدا کہاں سے ہوئی، نیپال اور بھارت کے درمیان بحث چھڑ گئی

کھٹمنڈو (نیشنل ٹائمز) بھارت اور نیپال کے سوشل میڈیا صارفین کے درمیان اس بات پر بحث چھڑگئی ہے کہ یوگا کی ابتدا کہاں سے ہوئی۔ نیپال کے نگراں وزیراعظم کے پی شرما اولی نے کہا ہے کہ یوگا بھارت میں نہیں بلکہ نیپال سے شروع ہوا تھا۔ اور جب یوگا کا آغاز ہوا تو بھارت نامی ملک کا کوئی وجود نہیں تھا بلکہ وہ ایک ایسا خطہ تھا جو مختلف علاقوں میں تقسیم تھا۔ وزیراعظم اولی نے یہ باتیں یوگا کے عالمی دن کے موقعے پر اپنی رہائش گاہ میں ہونے والے ایک پروگرام کے دوران کہیں۔ سال2014 سے ہر برس 21 جون کو یوگا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس کو عالمی سطح پر متعارف کروانے کیلئے7سال قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے قرارداد منظور کی تھی۔ بھارت اور نیپال کے درمیان تلخی کافی بڑھ گئی ہے۔ گزشتہ دنوں بھارتی فوج کی ایک آسامی کا اشتہار بھی اس تنازعے کا باعث بنا تھا اور بعد ازاں فوج نے اس میں سے نیپالی گورکھا کا ذکر ہٹا دیا تھا۔ گزشتہ سال بھارت کے وزیر خارجہ نے بودھ مذہب کے بانی گوتم بدھ کے بارے میں کہا تھا کہ وہ انڈین ہیں تو نیپال نے سخت اعتراض کیا تھا اور حکومت ہند کو اس سلسلے میں وضاحت دینی پڑی تھی۔



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر