احتساب عدالت نے سلیم مانڈوی والا، اعجاز ہارون اور عبدالغنی مجید پر فرد جرم عائد کر دی،ملزمان کا صحت جرم سے انکار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) احتساب عدالت نے کڈنی ہلز ریفرنس میںسابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، اعجاز ہارون اور عبدالغنی مجید پر فرد جرم عائد کر دی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سمیت دیگر ملزمان کے کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہو گیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔ عدالت نے تمام ملزمان کو چارج شیٹ پیش کی۔ دوران سماعت نیب تفتیشی افسرمدثرحسن اورپراسیکیوٹروسیم جاوید پیش ہوئے۔ ملزمان میں طارق محمود، عبدالقادرشہوانی بھی شامل ہیں۔ عدالت نے فرد جرم کی کاپیاں ملزمان کو فراہم کر دیں۔ عدالت نے گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کیلئے گواہوں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے گواہان نثار مگسی اور شیخ کمال کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ کیس کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر