پاکستان نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا

جنیوا (نیشنل ٹائمز) جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق اجلاس میں پاکستان نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا، پاکستانی مندوب نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، بھارت جھوٹ بول کر حقیقت چھپا نہیں سکتا، عالمی برادری اس کا نوٹس لے۔ جنیوا میں پاکستان اور بھارت کا آمنا سامنا، پاکستانی مندوب نے اقوام متحدہ میں بھارت کو کھری کھری سنا دیں۔ پاکستانی مندوب نے انسانی حقوق سے متعلق ڈائیلاگ میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر ظلم ڈھارہا ہے۔ بھارت جھوٹ بول کر کشمیر میں ہونے والے مظالم چھپانا چاہتا ہے۔ بھارتی ہندوتوا کی سرکار مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کو بسا کر اکثریتی مسلم علاقے کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ پاکستانی مندوب نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارتی ظلم وستم اوربربریت کا نوٹس لے، بھارت اقلیتوں کے لیے جہنم بن چکا ہے، آئے روز مسلمانوں اور دوسرے اقلیتی شہریوں کو سرعام قتل کر دیا جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
امریکہ اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات کئی گھنٹے بعد بھی بغیر کسی معاہدے کے ختم
ایک نشست میں معاہدے کی توقع نہیں کرنی چاہئے، متعدد نکات پر اتفاق ہوا: ایران
مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو، حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: ایرانی صدر
وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا خطے میں امن کیلئے بامعنی ثالثی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
امریکہ-ایران مذاکرات کے نتائج سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ڈونلڈ ٹرمپ
ایران کے خلاف اسرائیل کی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی: نیتن یاہو
امریکہ-ایران مذاکرات کا ایک اور دور شروع، نتیجہ خیز ہونے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر