ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پاکستان تکنیکی لوازمات پورے کر چکا ہے،مزیدگرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پاکستان تکنیکی لوازمات پورے کر چکا ہے،مزیدگرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔بدھ کو ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف ایک ٹیکنیکل فورم ہے، ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پاکستان تکنیکی لوازمات پورے کر چکا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں 27 ایکشن آئٹمز دیے گئے جس میں سے 26 پر کام مکمل کر چکے ہیں جبکہ ستائیسویں نکتے پر بھی بھرپور کام ہو چکا ہے، اس صورت حال میں پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر پاکستان پر محض ایک تلوار لٹکانا مقصود ہے تو یہ اور بات ہے۔ دیکھتے ہیں کہ پلیمری اجلاس میں کیا فیصلہ ہوتا ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت اس فورم کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتا ہے، بھارت کو اس فورم کے سیاسی استعمال کی اجازت نہیں ملنی چاہیئے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کو مزید گرے لسٹ میں رکھنا نامناسب ہو گا،پاکستان نے عالمی رائے اور قومی مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے اہم فیصلے کیے اور دیگر ممالک کو اعتماد میں لیا جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی سطح پر مختلف ممالک کی قیادت سے رابطے کیے ،جو قانون سازی درکار تھی وہ ہم نے کی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گرے لسٹ کا تحفہ ہمیں ورثے میں ملا،ہماری حکومت آنے سے پہلے پاکستان گرے لسٹ میں جا چکا تھا، تاہم ہم نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج دنیا اعتراف کر رہی ہے کہ ایسے ٹھوس اقدامات، پاکستان میں پہلے کسی حکومت نے نہیں اٹھائے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ میری نظر میں پاکستان ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کر چکا ہے،وزارتِ خارجہ اپنا واضح موقف پیش کر چکی ہے اور بہت سے ممالک پاکستان کے موقف کو تسلیم بھی کر چکے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ چاہتے ہیں پاکستان گرے لسٹ سے نکل کر وائٹ لسٹ میں آ جائے۔



  تازہ ترین   
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
امریکہ اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات کئی گھنٹے بعد بھی بغیر کسی معاہدے کے ختم
ایک نشست میں معاہدے کی توقع نہیں کرنی چاہئے، متعدد نکات پر اتفاق ہوا: ایران
مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو، حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: ایرانی صدر
وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا خطے میں امن کیلئے بامعنی ثالثی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
امریکہ-ایران مذاکرات کے نتائج سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ڈونلڈ ٹرمپ
ایران کے خلاف اسرائیل کی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی: نیتن یاہو
امریکہ-ایران مذاکرات کا ایک اور دور شروع، نتیجہ خیز ہونے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر