اعظم خان نے ٹوئنٹی20ورلڈ کپ کو ہدف بنالیا

 کراچی(نیشنل ٹائمز) نوجوان بیٹسمین اعظم خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو ہدف بنالیا اور کہا ہے کہ  ملک کی نمائندگی کرنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے، خواہش ہے کہ ایسا پرفارم  کروں کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی کھیلنے کا موقع مل جائے،نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ  سے فٹنس کو بہتر بنانے میں کافی حدتک مدد ملی،  مزید کچھ وزن کم کرنے کا پلان ہے،اس حوالے سے پی سی بی ٹرینر نے جو پلان تیار کیا اس کے مطابق محنت کرکے ہدف پانے کی کوشش ہوگی۔اپنے ایک انٹرویو میں بلے باز نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شمولیت کے بعد بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، مینٹور ویوین رچرڈز جب ساتھ تھے تو ہمیشہ بے خوف اننگز کھیلنے اور تکنیک کومزید بہتر بنانے پر زور دیتے رہے۔اعظم خان نے کہا کہ سرفراز احمد نے بھی ہمیشہ بھرپور رہنمائی اور سپورٹ کیا،اب قومی ٹیم میں شمولیت کی خوشی الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی، میری خواہش ہے کہ ایسا پرفارم  کروں کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی کھیلنے کا موقع مل جائے،اگر ایسا ہوا تو ٹرافی جیتنے سے بڑھ کر کوئی خوشی نہیں ہوسکتی۔ایک سوال پراعظم خان نے کہا کہ والد معین خان کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا کوچ ہونے سے زیادہ دباو نہیں ہوتا، وہ ہمیشہ اچھی اننگز کھیلنے کی بات کرتے ہیں، کارکردگی میں اونچ نیچ کھیل کا حصہ ہے،میری کوشش تو یہ ہوتی ہے کہ ہراننگز لاجواب ہو، اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنے کی کوشش کررہا ہوں تا کہ ہر اننگز پہلے سے بہتر اور ٹیم کے لیے فائدہ مند ہو۔ہارڈ ہٹراعظم خان نے بتایاکہ اب تک 9 کلو وزن کم کرنے میں کامیاب ہوا ہوں، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ  سے فٹنس کو بہتر بنانے میں کافی حدتک مدد ملی،  مزید کچھ وزن کم کرنے کا پلان ہے،اس حوالے سے پی سی بی ٹرینر نے جو پلان تیار کیا اس کے مطابق محنت کرکے ہدف پانے کی کوشش ہوگی۔اعظم خان نے کہا کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے پی ایس ایل 6میں اچھا پرفارم نہ کرنے میں معروف اورتجربہ کار کھلاڑیوں کی مکمل دستیابی نہ ہونا ایک وجہ بنی، انجری کے مسائل سے بھی فرق پڑا۔



  تازہ ترین   
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
امریکہ اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات کئی گھنٹے بعد بھی بغیر کسی معاہدے کے ختم
ایک نشست میں معاہدے کی توقع نہیں کرنی چاہئے، متعدد نکات پر اتفاق ہوا: ایران
مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو، حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: ایرانی صدر
وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا خطے میں امن کیلئے بامعنی ثالثی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
امریکہ-ایران مذاکرات کے نتائج سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ڈونلڈ ٹرمپ
ایران کے خلاف اسرائیل کی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی: نیتن یاہو
امریکہ-ایران مذاکرات کا ایک اور دور شروع، نتیجہ خیز ہونے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر