وزیراعظم عمران خان نے ایڈیشنل آئی جی سندھ پولیس حیدرآباد رینج ڈاکٹر جمیل احمد کے خلاف سروس رولز کے تحت کاروائی کرنے کے لئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھ دیا

کراچی(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم پاکستان نے پولیس سروس کے گریڈ 21 کے افسر اور ایڈیشنل آئی جی سندھ پولیس حیدرآباد رینج ڈاکٹر جمیل احمد کے خلاف سروس رولز کے تحت کاروائی کرنے کے لئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھ دیا ہے۔خط کے مندرجات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر جمیل مبینہ طور پر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے لاکھوں روپوں کی رشوت لیتے ہیں۔خط کے مطابق وزیراعظم کے پاس پہنچنے والی معلومات کے مطابق بطور ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ڈاکٹر جمیل کے پاس 15 اضلاع کا چارج ہے اور وہ وہ ہر ضلع سے 15 سے 20 لاکھ ماہانہ وصول کرتے ہیں۔وزیراعظم کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھے گئے خط کے مطابق ڈاکٹر جمیل نے سرکٹ ھائوس حیدر آباد میں تین کمروں پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا ہوا ہے۔خط کے مندرجات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر جمیل کے دو صاحبزادے اپنے والد کی سرکاری پوزیشن کا ناجائز فائدہ اٹھاکر بہت سے غلط کاموں میں ملوث رہتے ہیں۔وزیر اعظم نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ سول سرونٹس رولز ای اینڈ ڈی کے سیکشن 18 (2) تحت ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر جمیل کے خلاف کارروائی کی جائے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر