اپوزیشن سمیت کوئی طاقت وزیر اعظم عمران خان کو دبا ومیں نہیں لاسکتی، گورنر پنجاب

لاہور(نیشنل ٹائمز ) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن سمیت کوئی طاقت وزیر اعظم عمران خان کو دبا ومیں نہیں لاسکتی، سیاسی مخالفین جتنی مرضی آل پارٹیز کانفرنس بلا لیں، الیکشن اپنے وقت پر ہی ہونگے۔ گورنر پنجاب سے پارٹی رکن ندیم افضل چن سمیت پارٹی وفود نے ملاقاتیں کیں۔ چودھری سرور نے اورسیز پاکستانیوں کیلئے اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کی تجویز دے دی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پہلی مرتبہ وزیراعظم عمران خان جیسا مخلص اور ایماندار لیڈر ملا ہے، وزیر اعظم عمران خان ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد میں سخت فیصلے کرتے ہیں۔ چودھری سرور نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کو میں نہ مانوں کی ضد چھوڑ دینی چاہیے، ہم چاہتے ہیں آئندہ عام انتخابات کی شفافیات پر کوئی بھی انگلی نہ اٹھاسکے، آج سیاسی مخالفین کے سوا ہر کوئی ملکی معاشی ترقی کا اعتراف کر رہا ہے، اپوزیشن کا اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی مخالف کرنا جمہوریت کی نفی ہے۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر