اس بجٹ میں خسارہ ہی خسارہ ہے لیکن حکومت ماننے کو تیار نہیں ‘ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اس بجٹ میں خسارہ ہی خسارہ ہے لیکن حکومت ماننے کو تیار نہیں ‘ آئی ا یم ایف سے کیا معاہدہ ہوا بتایا جائے، اس بجٹ میں عوام کو ریلیف پہنچانے کی ایک شق بھی شامل نہیں،بجلی‘ گیس‘ تیل ‘ آٹا ‘ چینی اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتیں کم کرنے کا کہیں ذکر نہیں، یہ ملک کی حقیقت ہے کہ مہنگائی سترہ فیصد سے تجاوز کرچکی ہے، وزیر خزانہ کی ڈیڑھ گھنٹے کی تقریر میں افراط زر میں کمی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس بجٹ میں خسارہ ہی خسارہ ہے لیکن حکومت ماننے کو تیار نہیں ‘ آئی ا یم ایف سے کیا معاہدہ ہوا بتایا جائے۔ اگر معاہدہ نہیں ہوا تو اس بجٹ کا کیا ہوگا۔ اس بجٹ میں عوام کو ریلیف پہنچانے کی ایک شق بھی شامل نہیں۔ بجلی‘ گیس‘ تیل ‘ آٹا ‘ چینی اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتیں کم کرنے کا کہیں ذکر نہیں۔ یہ ملک کی حقیقت ہے کہ مہنگائی سترہ فیصد سے تجاوز کرچکی ہے۔وزیراعظم اور وفاقی وزراء اس بات سے ناآشناء ہیں۔ وزیر خزانہ کی ڈیڑھ گھنٹے کی تقریر میں افراط زر میں کمی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی۔ افسوسناک پہلو ہے کہ حکومت غریب کی بہتری کے لئے بات ہی نہیں کررہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انتخابات اصلاحات کی بات کرتی ہے جس ملک میں الیکشن چوری ہوتا ہو وہاں کونسی انتخابی اصلاحات ہوسکتی ہیں۔ انتخابی اصلاحات کا مقصد صرف دھاندلی میں آسانی پیدا کرنا ہے یہ چاہتے ہیں دھاندلی کی کوئی خبر نہ ملے اور سارا معاملہ الیکٹرونیکلی طے ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک میں پارلیمانی نظام ختم کرکے صدارتی نظام لانا چاہتے ہیں۔ واضح حقیقت ہے ملک صدارتی نظام کی وجہ سے ٹوٹا آج صدارتی نظام کی بات کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں۔ پاکستان صرف پارلیمانی نظام کے تحت چل سکتا ہے ملک کو آئین کے تحت چلنے دیں۔ ملک کی یہ صورتحال الیکشن چوری کرنے کی وجہ سے ہے جس ملک میں الیکشن چوری ہوتا ہو وہ کبھی ترقی نہیں کرسکتا۔



  تازہ ترین   
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
امریکہ اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات کئی گھنٹے بعد بھی بغیر کسی معاہدے کے ختم
ایک نشست میں معاہدے کی توقع نہیں کرنی چاہئے، متعدد نکات پر اتفاق ہوا: ایران
مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو، حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: ایرانی صدر
وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا خطے میں امن کیلئے بامعنی ثالثی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
امریکہ-ایران مذاکرات کے نتائج سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ڈونلڈ ٹرمپ
ایران کے خلاف اسرائیل کی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی: نیتن یاہو
امریکہ-ایران مذاکرات کا ایک اور دور شروع، نتیجہ خیز ہونے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر