اپوزیشن کا رویہ غیر ذمہ دارانہ اور نامناسب ہے،عثمان بزدار

لاہور(نیشنل ٹائمز ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتنے بہترین اور عوام دوست بجٹ کو پڑھے بغیر ہی تنقید برائے تنقید کر رہی ہے، اپوزیشن کا رویہ غیر ذمہ دارانہ اور نامناسب ہے۔ تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار سے اراکین صوبائی اسمبلی عائشہ نواز اور سید افتخار حسن گیلانی نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے بجٹ میں عوام کے لئے ریلیف فراہم کرنے پر عثمان بزدار کو مبارکباد دی۔ منتخب نمائندوں نے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کے لئے خطیر رقم مختص کرنے پر وزیراعلی پنجاب کے یکساں ترقی کے ویژن کو سراہا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ترقیاتی پروگرام کے لئے 560 ارب روپے کی خطیر رقم رکھی گئی ہے، بجٹ میں اعلان کردہ اقدامات سے صوبے کی معیشت حقیقی معنوں میں مضبوط ہوگی، عام آدمی کو ریلیف اور سہولتیں دی گئی ہیں، بجٹ میں غریب اور کم وسیلہ طبقات پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا۔ وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ بد قسمتی سے اپوزیشن نے قومی مفادات کو بالائے طاق رکھا ہوا ہے، بہترین بجٹ پر اپوزیشن کا واویلا چور مچائے شور کے مترادف ہے، اپوزیشن تمام محاذوں پر ناکامی کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اپوزیشن کا کام صرف تنقید برائے تنقید کرنا رہ گیا ہے، انہیں عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔



  تازہ ترین   
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
امریکہ اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات کئی گھنٹے بعد بھی بغیر کسی معاہدے کے ختم
ایک نشست میں معاہدے کی توقع نہیں کرنی چاہئے، متعدد نکات پر اتفاق ہوا: ایران
مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو، حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: ایرانی صدر
وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا خطے میں امن کیلئے بامعنی ثالثی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
امریکہ-ایران مذاکرات کے نتائج سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ڈونلڈ ٹرمپ
ایران کے خلاف اسرائیل کی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی: نیتن یاہو
امریکہ-ایران مذاکرات کا ایک اور دور شروع، نتیجہ خیز ہونے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر