ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں شعیب شیخ کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے شعیب شیخ کی عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ ہائی کورٹ میں ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں شعیب شیخ کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ شعیب شیخ کہاں ہے؟۔ شعیب شیخ کے وکیل نے کہا کہ بروقت بتایا نہیں گیا تھا اس لیے نہیں پہنچ سکے۔ عدالت نے شعیب شیخ اور نائیجل بریوو کی عدم حاضری پر ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 30 اگست تک ملتوی کردی۔ سیشن جج اسلام آباد چودھری ممتاز حسین نے شعیب شیخ اور دیگر کو 5 جولائی کو سزا سنائی تھی۔ عدالت نے شعیب شیخ سمیت 23 ملزمان کو مجموعی طور پر 20، 20 سال قید اور 13، 13 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائی تھیں۔ اسلام ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ میں شعیب شیخ کے خلاف فیصلے کو 2018 کو معطل کیا تھا۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر