سندھ حکومت نے شادی ہالز کھولنے کی اجازت دے دی

کراچی(نیشنل ٹائمز)سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے شادی ہالز کھولنے کی اجازت دیدی۔شادی ہالز ایسوسی ایشن کے صدر رانا رئیس کے مطابق سندھ حکومت نے شادی ہال مالکان اور شادی ہالوں سے وابستہ مزدور طبقے کی مشکلات پر ہمدردی سے غور کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ شادی ہالز کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔رانا رئیس کے مطابق کمشنر کراچی سے ملاقات میں شادی ہالز کھولنے کے لیے ایس او پیز طے پاگئے ہیں جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔ایس او پیز کے مطابق تمام شادی ہال میں 30 فیصد وینٹی لیشن کا انتظام کیا جائے گا، شادی ہال میں مہمانوں کو ایس اوپیز کے ساتھ داخلے کی اجازت دی جائے گی، ماسک لازمی ہوگا۔ ابتدائی طور پر ڈیڑھ سو افراد کو شادی میں شرکت کی اجازت ہوگی۔شادی ہالز ایسوسی ایشنز نے اجازت ملنے پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے بے روزگاری میں نمایاں کمی لانے میں مدد ملے گی۔



  تازہ ترین   
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
امریکہ اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات کئی گھنٹے بعد بھی بغیر کسی معاہدے کے ختم
ایک نشست میں معاہدے کی توقع نہیں کرنی چاہئے، متعدد نکات پر اتفاق ہوا: ایران
مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو، حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: ایرانی صدر
وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا خطے میں امن کیلئے بامعنی ثالثی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
امریکہ-ایران مذاکرات کے نتائج سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ڈونلڈ ٹرمپ
ایران کے خلاف اسرائیل کی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی: نیتن یاہو
امریکہ-ایران مذاکرات کا ایک اور دور شروع، نتیجہ خیز ہونے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر