اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کو دو ٹوک انداز میں جواب دیا ہے، ہماری حکومت کی امریکہ کے بارے میں واضح پالیسی ہے کہ دوستی کریں گے غلامی نہیں کریں گے۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر شیری رحمن کے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کی بات کی ہے، پی ٹی آئی میں خواتین کو عزت و احترام حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی امریکہ سے متعلق پالیسی پر تنقید کرنے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں، ان کے دور حکومت میں روزانہ ڈرون حملے ہوتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کو اڈے دینے کے حوالے سے واضح موقف اختیار کیا ہے کہ وہ بالکل اڈے نہیں دیں گے، امریکہ سے متعلق ہماری واضح خارجہ پالیسی ہے کہ دوستی کریں گے غلامی نہیں کریںگے۔
وزیراعظم نے امریکہ کو دو ٹوک انداز میں جواب دیا ہے، ہماری حکومت کی امریکہ کے بارے میں واضح پالیسی ہے کہ دوستی کریں گے غلامی نہیں کریں گے



