اسلام آباد(نیشنل ٹائمز )ایوان بالا کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری سے متعلق کلمات پر سینیٹر مولانا عطاالرحمن نے معذرت کر لی۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر مولانا عطاالرحمن نے وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری سے متعلق ریمارکس دیئے جن کو چیئرمین نے کارروائی سے حذف کرا دیا۔ تاہم حکومتی اراکین نے مولانا عطاالرحمن کے کلمات پر شدید اعتراض کیا اور احتجاج کیا۔ جس پر مولانا عطاالرحمن نے اپنے کلمات پر بار بار معذرت کی اور اپنے الفاظ واپس لے لئے۔
سینیٹ ، وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری سے متعلق کلمات پر سینیٹر مولانا عطاالرحمن کی معذرت



