اسلام آباد(نیشنل ٹائمز )وزیراعظم عمران خان نے خودگاڑی چلاتے ہوئے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جی 10مرکز میں احساس ریڑھی بان مارکیٹ کا جائزہ لیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وزیراعظم کو گاڑی خود چلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔گاڑی چلانے کے دوران وزیراعظم نے فٹ پاتھ پر کھڑے شہریوں کو ہاتھ کے اشارے سے سلام بھی کیا اور شہریوں نے بھی اس کا جواب دیا۔سینیٹر فیصل جاوید کے مطابق وزیراعظم خود گاڑی چلا کر جی 10 کے ریڑھی بانوں تک گئے اور مارکیٹ کا جائزہ لیا۔ دریں ا ثناء وزیر اعظم عمران خان نے نیو بلیو ایریا کے دورے اور جاری تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے دوران بلڈرز سے ملاقات اور بات چیت بھی کی ۔ اس حوالے سے جاری وڈیو میں بھی وزیراعظم کو بلڈرز سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے ۔
وزیر اعظم کا خود گاڑی چلاتے ہوئے اسلام آباد میں مارکیٹ کا دورہ، فٹ پاتھ پر کھڑے شہریوں کو ہاتھ کے اشارے سے سلام ،عمران خان کا ریڑھی بان مارکیٹ کا جائزہ



