اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سینیٹر عثمان کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے تعزیتی بیان میں وزیر داخلہ نے مرحوم کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ عثمان کاکڑ سینئر سیاستدان اور رکن پارلیمنٹ تھے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند اور ان کو جنت میں اعلیٰ مقام کرے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا سینیٹر عثمان کاکڑ کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار



