اوپن یونیورسٹی، تمام پروگرامز کی تدریسی کتب ویب سائٹ پر آن لائن دستیاب

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی جدید کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے طلبہ کو انکی دہلیز پر تعلیم دلانے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے ٗ اس ضمن میں یونیورسٹی نے حال ہی میں میٹرک ٗ ایف اے اور بی اے سمیت تمام تعلیمی پروگراموں کی درسی کتب کی سافٹ کاپیز تیار کرکے اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرکے تمام متعلقہ طلباء کو ان کی فراہمی یقینی بنادی ہے۔ طلبہ اپنی کتابیں ویب سائٹ (www.aiou.edu.pk)پر کتابوں والی آپشن سے ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں۔ طلبہ کو کتابوں کی ہارڈ کاپیز(Hard Copies) کا انتظار کئے بغیر اسائنمنٹس لکھنے اور امتحانات کی تیار ی کے لئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود کتابوں سے استفادہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سمسٹربہار 2021ء میں پیش کئے گئے بی ایڈ /ایم ایڈ/ایم اے/ایم ایس سی/بی ایس پروگرامز اور ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز میں داخل طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یونیورسٹی کمپیوٹر پر کمپوز کی ہوئی ایل ایم ایس (LMS)سسٹم پر اپ لوڈ کی گئی اسائنمنٹس قبول کرے گی ، اسائنمنٹس لکھنے کے لئے کمپیوٹر پر کمپوزنگ لازمی ہوگی ، ہاتھ سے لکھی جانے والی اسائنمنٹس یا سنیپ شارٹ/سکین کاپی قابل قبول نہیں ہوگی۔طلبہ کو مقررہ شیڈول کے مطابق اسائنمنٹس اپ لوڈ کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے ، لیٹ اسائنمنٹس قبول نہیں کی جائیں گی ۔میٹرک ، ایف اے اور بی اے پروگراموں میں داخل طلبہ اسائنمنٹس پرانے طریقے کے مطابق مقررہ تاریخوں تک اپنے ٹیوٹرز کو بذریعہ ڈاک ارسال کرینگے۔ اسائنمنٹس جمع اور اپ لوڈ کرانے کا شیڈول یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔



  تازہ ترین   
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
امریکہ اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات کئی گھنٹے بعد بھی بغیر کسی معاہدے کے ختم
ایک نشست میں معاہدے کی توقع نہیں کرنی چاہئے، متعدد نکات پر اتفاق ہوا: ایران
مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو، حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: ایرانی صدر
وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا خطے میں امن کیلئے بامعنی ثالثی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
امریکہ-ایران مذاکرات کے نتائج سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ڈونلڈ ٹرمپ
ایران کے خلاف اسرائیل کی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی: نیتن یاہو
امریکہ-ایران مذاکرات کا ایک اور دور شروع، نتیجہ خیز ہونے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر