بلوچستان میں اپوزیشن کے17 اراکین اسمبلی نے گرفتاری دے دی

کوئٹہ (نیشنل ٹائمز) بلوچستان میں اپوزیشن کے17 اراکین اسمبلی نے گرفتاری دے دی ہے۔ گرفتاری دینے والوں میں ثنا بلوچ، اخترحسین لانگو، نصراللہ اور دیگر شامل ہیں۔ ایف آئی آر میں250 افراد کو نامزد کیا گیا تھا جن میں سے17 نے اپنے آپ کو قانون کے حوالے کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہم بے روزگاری کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ شعبہ صحت اور تعلیم میں کرپشن کرنے والے ذمہ داروں کو سزا دی کیوں نہیں دی گئی؟ اپوزیشن رہنما نصراللہ زیرے کا کہنا تھا کہ جام کمال حکومت فاشسٹ اور غیر جمہوری حکومت ہے۔ ہمارے حوصلے بلند ہیں۔ ہماری گرفتاری سے حکومت کا خاتمہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر آئینی غیر جمہوری ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں ہیں۔ اپوزیشن رہنما اختر حسین لانگو نے کہا ہم کنٹینروں سے ڈرنے والے نہیں۔ دوسری جانب ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنماو ں کی گرفتاری سے کوئی مسئلہ نہیں۔ بلوچستان میں کورونا کی صورتحال بہتر نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا پھیلا کے ساتھ دہشت گردی کا بھی خطرہ ہے۔ اپوزیشن نازک صورتحال کا خود سوچیں۔



  تازہ ترین   
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
امریکہ اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات کئی گھنٹے بعد بھی بغیر کسی معاہدے کے ختم
ایک نشست میں معاہدے کی توقع نہیں کرنی چاہئے، متعدد نکات پر اتفاق ہوا: ایران
مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو، حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: ایرانی صدر
وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا خطے میں امن کیلئے بامعنی ثالثی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
امریکہ-ایران مذاکرات کے نتائج سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ڈونلڈ ٹرمپ
ایران کے خلاف اسرائیل کی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی: نیتن یاہو
امریکہ-ایران مذاکرات کا ایک اور دور شروع، نتیجہ خیز ہونے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر