شہید بی بی کے مشن کو لے کر چل رہے ہیں، نئے پاکستان میں عوام سے روٹی ‘ کپڑا اور مکان چھینا جارہا ہے، بلاول بھٹو

کراچی (نیشنل ٹائمز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید بی بی کے مشن کو آگے لے کر چل رہے ہیں، نئے پاکستان میں عوام سے روٹی ‘ کپڑا اور مکان چھینا جارہا ہے صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے، ہم آئین اور حقوق پر سودے بازی نہیں کریں گے ،سندھ کے حقوق چھین کر حاصل کریں گے ،لوگ مانیں یا نہ مانیں سندھ میں کام ہوا ہے اس صوبے میں ایسا کام ہوا ہے جو کوئی بزدار یا عمران خان نہیں کرسکتا ،کم وسائل کے باجودہم نے کارکردگی دکھائی،ہم ایسا پاکستان بنائیں گے جہاں عام آدمی کا خیال رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہو ،ہر پاکستانی کو برابری کے حقوق ملیں ، ہم شہید بی بی کے نظریات پر ہونے والے حملوں کو ناکام بنائیں گے عوام میں جاکربتائیں گے ،ان کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے ،مسلسل این ایف سی ایوارڈ نہیں دیا جارہا ،سندھ کے لوگوں کو بے روزگار کیا جارہا ہے ، پیپلز پارٹی نے کبھی کسی سے نوکری نہیں چھینی ،اس نالائق حکومت کو عوام کا روزگار چھیننے نہیں دیں گے۔پیر کو شہید بے نظیر بھٹو کی 68ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے بینظیر بھٹو کا پرچم تھام کر بی بی کے نظریے کو زندہ رکھا ہم آج بھی شہید بی بی کے مشن کو آگے لے کر چل رہے ہیں، ہم ایسا پاکستان بنائیں گے جو جمہوری ہو جہاں عام آدمی کا خیال رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہو عام آدمی تک روٹی‘ کپڑا اور مکان پہنچایا جائے۔ ایسا پاکستان نہیں چاہتے جہاں عوام کے حقوق چھینے جائیں ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں ہر پاکستانی کو برابری کے حقوق ملیں۔ تمام صوبوں کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہو۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں عوام سے روٹی ‘ کپڑا اور مکان چھینا جارہا ہے صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے پیپلز پارٹی 1973کے آئین اور عوام کے معاشی اور سیاسی حقوق کا دفاع کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہید بی بی کے نظریات پر ہونے والے حملوں کو ناکام بنائیں گے عوام میں جا کر انہیں بتائیں گے کہ ان کے ساتھ کیا ناانصافی ہورہی ہے کس طرح ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے یہ پہلی بار نہیں ہمیں مسلسل این ایف سی ایوارڈ نہیں دیا جارہا۔ اس طرح ہر صوبے کا حق مارا جاتا ہے ہم کب تک یہ ظلم برداشت کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ سندھ کو ایک ٹریلین روپے کا پیکج دیا جائے گابجٹ اجلاس میں میں بھی موجود تھا لیکن مجھے کوئی ا یک ٹریلین کا پیکج نظر نہیں آیا۔ سٹیل ملز پر حملہ کرکے دس ہزار خاندانوں کو بے روزگار کیا گیا۔ ایف آئی اے کے افسران جو 1988میں بھرتی ہوئے تھے ان کو بے روزگار کیا گیا حیران ہوں سندھ پبلک سروس کمیشن آج تک بند ہے اور ہمیں گورنس کا طعنہ دیا جاتا ہے۔ ایسے معاشی حالات میں ہمارے لوگوں کو بے روزگار کیا جارہا ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کا ساتھ دیا ہے کبھی کسی سے نوکری نہیں چھینی ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ناکام اور نالائق حکومت کو عوام کا روزگار چھیننے نہیں دیں گے۔ سندھ کے ساتھ ہونے والے ناانصافیوں کا حل نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بے نظیر بھٹو کی کامیابیوں پر فخر ہے،ہم بے نظیر بھٹو کے نظریات پر چلیں گے میڈیا یایہ بڑے بڑے لوگ مانیں یا نہ مانیں سندھ میں کام ہوا ہے اس صوبے میں ایسا کام ہوا ہے جو کوئی بزدار یا عمران خان نہیں کرسکتا سندھ میں بہت مسائل ہیں کم وسائل کے باوجود ہم نے پرفارم کیا ہے۔ اگر ہمیں وسائل فراہم کئے جائیں گے تو ہم اس سے بہتر کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔ سندھ میں دوسرے صوبوں کے مقابلے میں غربت کم ہوئی ہے ہم مسلسل اس پر کام کررہے ہیں۔ ہماری جی ڈی پی گروتھ دوسرے صوبوں سے زیادہ ہے لیکن ہم عمران خان کی طرح نعرے نہیں لگاتے ہم چاہتے ہیں کہ معاشی ترقی کا اثر غریب تک بھی پہنچے۔ ہم مسلسل غریب عوام کی مدد کررہے ہیں۔ ہم نے سندھ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سب سے زیادہ کام کیا سندھ کو میگا منصوبے دیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئین اور حقوق پر سودے بازی نہیں کریں گے سندھ کے معاشی حقوق کا دفاع کریں گے وفاق سے اپنے حقوق چھین کر حاصل کریں گے اٹھارویں ترمیم کے بعد ہمیں ذمہ داریاں زیادہ اور وسائل کم دیئے گئے۔ایسی صورتحال میں ہم یہ طعنہ نہیں سنیں گے کہ ہم پرفارم نہیں کررہے۔ (ن غ)



  تازہ ترین   
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
امریکہ اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات کئی گھنٹے بعد بھی بغیر کسی معاہدے کے ختم
ایک نشست میں معاہدے کی توقع نہیں کرنی چاہئے، متعدد نکات پر اتفاق ہوا: ایران
مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو، حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: ایرانی صدر
وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا خطے میں امن کیلئے بامعنی ثالثی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
امریکہ-ایران مذاکرات کے نتائج سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ڈونلڈ ٹرمپ
ایران کے خلاف اسرائیل کی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی: نیتن یاہو
امریکہ-ایران مذاکرات کا ایک اور دور شروع، نتیجہ خیز ہونے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر