ملک میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 16ہزار 528ہوگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد، اس سے صحت یاب اور انتقال کر جانے والے ہیلتھ ورکرز کی تعداد سامنے آگئی ہے۔ذرائع وزارت صحتکے مطابق ملک میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 16 ہزار 528 ہوگئی، جن میں 9874ڈاکٹرز، 2357 نرسز، 4297 ہیلتھ اسٹاف کورونا پازیٹو ہوچکے ہیں، ملک میں تاحال 162ہیلتھ ورکرز کورونا سے انتقال کرچکے ہیں، ملک میں 16 ہزار 61 ہیلتھ ورکرز کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں، کورونا سے متاثرہ یا انتقال کرنے والے بیشتر ہیلتھ ورکرز کا تعلق سندھ سے ہے، سندھ میں اب تک کورونا سے 5819 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 56 انتقال کرچکے ہیں۔ذرائع وزارت صحتکے مطابق صوبہ پنجاب میں 3477 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 29انتقال کرچکے ہیں، کے پی میں 3941 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 43 انتقال کرچکے ہیں۔اسلام آباد میں 1508 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 13 انتقال کرچکے ہیں،گلگت بلتستان میں 231 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 3 انتقال کرچکے ہیں۔ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 826 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 9 انتقال کرچکے ہیں، آزاد کشمیر میں 726 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 9 انتقال کرچکے ہیں۔



  تازہ ترین   
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
امریکہ اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات کئی گھنٹے بعد بھی بغیر کسی معاہدے کے ختم
ایک نشست میں معاہدے کی توقع نہیں کرنی چاہئے، متعدد نکات پر اتفاق ہوا: ایران
مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو، حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: ایرانی صدر
وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا خطے میں امن کیلئے بامعنی ثالثی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
امریکہ-ایران مذاکرات کے نتائج سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ڈونلڈ ٹرمپ
ایران کے خلاف اسرائیل کی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی: نیتن یاہو
امریکہ-ایران مذاکرات کا ایک اور دور شروع، نتیجہ خیز ہونے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر