کراچی(نیشنل ٹائمز)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جناح ایئر پورٹ کی برقی سیڑھیاں اور پرانا ایئر کنڈیشنڈ سسٹم تبدیل کرنے کی ہدایت کردی۔ جناح ایئر پورٹ کی برقی سیڑھیاں25سال سے زائد پرانی ہوچکی ہیں۔ شعبہ انجینئرنگ نے سفارش کی ہے کہ ایئرپورٹ کی برقی سیڑھیاں فوری تبدیل کی جائیں،شعبہ انجینئرنگ کے ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ کراچی ایئر پورٹ کا مین ایئر کنڈیشنڈسسٹم بھی پرانا ہوچکا ہے، پرانی برقی سیڑھیاں تبدیل کرکے نئی سیڑھیاں لگائی جائیں،شعبہ انجینئرنگ کے مطابق ایئرکنڈیشنڈسسٹم اور برقی سیڑھیاں آئے روز خراب رہتی ہیں،دوسری جانب شعبہ انجینئرنگ نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر نیا آفیسرز میس بنانے کی بھی سفارش کردی۔ سی اے اے ڈائریکٹرانجینئرنگ سروسز نے معاملہ منظوری کے لیے بورڈ کو بھجوا دیا۔ سی اے اے بورڈ کا اجلاس 23جون کو اسلام آباد میں ہوگا۔
کراچی، جناح ایئر پورٹ کی برقی سیڑھیاں اور پرانا ایئر کنڈیشنڈ سسٹم تبدیل کرنے کا فیصلہ



