راولپنڈی (نیشنل ٹائمز)مقامی شہری کو افغانستان سے دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ، جس میں بھتے کا مطالبہ کیا گیا، جس پر شہری نے نامعلوم ملزمان کے خلاف بھتہ خوری اور دھمکیاں دینے کی ایف آئی آر درج کرادی،تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں افغانستان کینمبرز سے کال کر کے مقامی شہری سے بھتہ ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا، مقامی شہری نے نامعلوم ملزمان کے خلاف بھتہ خوری اور دھمکیاں دینے کی ایف آئی آر درج کرادی ہے،ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے لینڈ نمبرسیکال کرکیفیملی تفصیلات بتائیں گئیں، ملزم نیتعارف کالعدم دہشت گردتنظیم کے کارندے کے طور پر کرایا،ایف آئی آر کے متن میں کہا ہے کہ بذریعہ واٹس ایپ میسج اوروائس 10لاکھ روپیبھتہ اداکرنیکاکہاگیا، بھتہ کی رقم ادانہ کرنے پرکارخانہ نذرآتش کرنے اور خاندان کونقصان پہنچانیکی بھی دھمکی دی گئی،شہری نے بتایا کہ نمبرکو بلاک کیا تو دوسرے نمبر سے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
تازہ ترین
وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا خطے میں امن کیلئے بامعنی ثالثی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ


ملتی میڈیا
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر

