چیئرمین سینیٹ کی ایران کے نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز ) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی ایران کے نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد دی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سید ابراہیم رئیسی کی کامیابی کا سن کر خوشی ہوئی جس پر انہیں میں دلی مبارک باد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ نومنتخب ایرانی صدر، پاکستان کے دوست ہیں اور انکی قیادت میں پاکستان ایران دوستی مزید مستحکم ہو گی۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میں پاکستان کی پارلیمان، حکومت اور عوام کی جانب مبارکباد پیش کرتا ہوں اور پاکستان ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو اہم سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی سلامتی اور امن کے لئے خطے کی قیادت کو ملکر کام کرنا ہوگا اور نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی وسیع تجربات رکھتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ امید ہے علاقائی تعاون اور رابطہ کاری کے لئے نئی راہیں ہموار ہونگی اور مذہبی، سماجی اور ثقافتی مماثلتیں دونوں ملکوں کو مزید قریب لانے اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔



  تازہ ترین   
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
ایران کے ساتھ کسی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے: جے ڈی وینس، امریکی وفد واپس روانہ
ایک نشست میں معاہدے کی توقع نہیں کرنی چاہئے، متعدد نکات پر اتفاق ہوا: ایران
مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو، حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: ایرانی صدر
وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا خطے میں امن کیلئے بامعنی ثالثی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
امریکا جنگ جیت چکا، مذاکرات کامیاب ہوں نہ ہوں فرق نہیں پڑتا: ٹرمپ
ایران کے خلاف اسرائیل کی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی: نیتن یاہو
امریکہ-ایران مذاکرات کا ایک اور دور شروع، نتیجہ خیز ہونے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر