قومی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو اعدادوشمارکا گورکھ دھندہ قراردیدیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز )قومی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو اعدادوشمارکا گورکھ دھندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی پاکستان کیلئے قرضے روک دیے ہیں، پاکستان میں کبھی کسی نے آئیڈیل بجٹ نہیں دیا ،احساس پروگرام کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے ،نوجوانوں کو زیادہ قرضے دیے جائیں ، تبدیلی سرکار کے گزشتہ بجٹ کی طرح اس مرتبہ بھی خواتین، اقلیتوں اور دوسرے طبقوں کیلئے فنڈ نہیں رکھا گیا،کہا جاتا ہے کہ اقلیتوں کو مساوی حقوق دیئے جاتے ہیں لیکن وفاقی کابینہ میں اقلیتوں کا کوئی وزیر نہیں ،پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے جو آج انتہائی کمزور ہوچکا ہے،پارلیمنٹ مضبوط ہوگی تو دوسرے ادارے اس کا احترام کریں گے،حکومتی ارکان نے بجٹ کو عوامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان مبارکباد کے مستحق ہیں،تیس سال ملک کو لوٹنے والے آج عوامی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں،2023 میں بھی تحریک انصاف کی حکومتبنائے گی ، قومی اسمبلی کے ملازمین کے شکر گزار ہیں کہ وہ چھٹی کے دن بھی کر رہے ہیں ۔ہفتہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رکن سید حسین طارق نے کہا کہ بجٹ اگر بہت اچھا ہے تو روٹی کھانا کیوں مشکل ہوگیا ہے ،غریب کے استعمال کے کھانے پینے کے پچیس آئٹمز مہنگے ہوئے ہیں ،پیٹرول بیس پچیس روپے مہنگا ہونے جارہا ہے ۔ پیٹرول مہنگا ہوگا تو مہنگائی کیسے نہیں آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ یہاں اس ایوان سے کوئی باہر جاکر دیکھے عام آدمی کے ساتھ مہنگائی کیا کررہی ہے ۔یاد ہے عمران خان بجلی کے زیادہ بلوں کو آگ لگانے کی باتیں کرتے تھے ۔آج بجلی پچیس روپے تک مہنگی ہوگئی کیا اب بل جلا دیں ۔جی آئی ڈی سی کا ٹیکس عوام پر بوجھ ڈالے گا ۔بتایا جائے پچھلا ٹیکس ٹارگٹ حاصل نہیں ہوسکا اب 5800ارب روپے کا کیسے حاصل ہوگا ۔نجکاری سے پچھلے سال ایک روپیہ حاصل نہیں ہوا۔ارباب شیر علی نے بجٹ بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ جانی خیل میں 22 روز سے احتجاج چل رہا ہے ۔حکومت کو اس کا نوٹس لینا چاہیئے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کبھی کسی نے آئیڈیل بجٹ نہیں دیا ،اگر کوئی کہتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے ،احساس پروگرام کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے ،نوجوانوں کو زیادہ قرضے دیے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک سیاسی وابستگیوں سے بالاتر منصوبہ ہے ۔سی پیک کے خصوصی اقتصادی زونز اور گوادر پر توجہ دی جائے۔(ن) لیگ کے رکن احسان الحق باجوہ نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ طاہر بشیر چیمہ بہت سے لوگوں کو لوٹ کر فرار ہو چکا ہے ۔یہ شخص انٹر پول کو بھی مطلوب ہے ،گرفتار کر کے لوگوں کے پیسے واپس دلوائے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت میں لوگوں کا جینا محال ہو گیا ہے ۔اشیا خوردونوش کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ۔تختیاں۔ لگانے اور یو ٹرن کے علاہ اس حکومت نے کوئی کام نہیں کیا۔ اگر مسلم لیگ ن نے قرضے لیے تو منصوبے نظر بھی آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اربوں ڈالر کی آفر جو ٹھکرا کر ملک کو ایٹمی ملک بنایا ۔اسحاق ڈار نے جی ڈی پی گروتھ پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد تک لے گئے ہیں ۔اس دور حکومت میں اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ کو فنڈز نہیں دیئے جا رہے ۔بیروزگاری میں اصافہ اور مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے ۔افسوس ریاست مدینہ کے دعوے بھی جھوٹے تھے۔پی ٹی آئی کی رکن ساجدہ بیگم نے بجٹ بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ عوامی بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعظم مبارکباد کے مستحق ہیں،تیس سال ملک کو لوٹنے والے آج عوامی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں،قائد اعظم کے بعد عمران خان پہلے لیڈر ہیں جنہوں نے ڈیلیور کیا ہے،جو خواب قائد اعظم نے دیکھا عمران خان اس کو پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں عمران خان نے ٹرانسپورٹ، انصاف، تعلیم اور صحت کے نظام میں انقلاب لایا،2023 میں عوام عمران خان کو زیادہ اکثریت کے ساتھ منتخب کرے گی۔رکن قومی اسمبلی نوید جیوا نے بجٹ بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ تبدیلی سرکار کے گزشتہ بجٹ کی طرح اس مرتبہ بھی خواتین، اقلیتوں اور دوسرے طبقوں کیلئے فنڈ نہیں رکھا گیا۔ہمیں کہا جاتا ہے آپ اقلیت نہیں مساوی یے مگر وفاقی کابینہ میں اقلیتوں کا کوئی وزیر نہیں بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی جاب کا تعلق کسی اقلیت یا مذہب سے نہیں ہوتا مگر جاب کے اشتہار میں یہ لکھا جاتا ہے۔یہ کہاں کا انصاف ہے سرکاری اداروں کو پرائیوٹائز کر رہے ہیں اور مشنری اداروں پر قبضہ کرنے کیلئے کورٹ کا سہارا لیا جا رہا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے رکن سید جاوید حسنین نے بجٹ بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ لیکن اج انتہائی کمزور ہوچکا ہے۔پارلیمنٹ مضبوط ہوگی تو دوسرے ادارے اس کا احترام کریں گے۔اس ایوان کی بالادستی کو یقینی بنانا تمام ارکان کی ذمہ داری یے۔حماد اظہر نے اس ایوان میں زراعت کے حوالے سے غلط اعدادوشمار پیش کیے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کسان کیلئے اس بجٹ میں کچھ نہیں کیا۔جس ملک میں زراعت پر تحقیق نہیں ہوگی وہاں پر کسان کیسے خوشحال ہوگا۔اس حکومت کے چاروں وزرائے خزانہ میں سے ایک بھی کسان نہیں۔880 کلومیٹر کوسٹل ایریا کے استعمال سے پاکستان پام آئل ایکسپورٹ کرسکتا ہے۔مسلم لیگ (ن) کی رکن رومینہ خورشید عالم نے بجٹ بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین بتائیں ان کی تین سال میں کیا کارکردگی ہے۔جنوبی پنجاب صوبہ کے نعرے لگانے والوں نے عملی طور پر کیا اقدامات کیے؟بیوروکریسی کی ٹرانسفڑ پوسٹنگ اور سیکریٹریٹ بنانے سے جنوبی پنجاب صوبہ نہیں بنے گا،بجٹ اعدادوشمار کے گورکھ دھندے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی پاکستان کیلئے قرضے روک دیے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی رکن عائشہ رجب بلوچ نے کہا کہ غربت مٹانے کے وعدے کرنے والوں نے غریب کو مارنا شروع کردیا۔نئے پاکستان میں عمران خان نے دوستوں کیلئے لوٹ سیل لگا رکھی ہے۔عمران خان کے دوستوں کی چوری نے نئے پاکستان کو مہنگا کردیا۔آج عوام نواز شریف اور شہباز شریف کے دور کو یاد کر رہے ہیں۔وزیر مملکت علی محمد خان نے بجٹ بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ انشااللہ 2023 میں پھر تحریک انصاف کی حکومت آئیگی۔اسمبلی کے ملازمین کا شکر گزار ہیں کہ چھٹی کے دن کام کیا ۔یہی جذبہ ہوتا ہے جس کے تحت کام کیا جاتا ہے ۔



  تازہ ترین   
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
ایران کے ساتھ کسی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے: جے ڈی وینس، امریکی وفد واپس روانہ
ایک نشست میں معاہدے کی توقع نہیں کرنی چاہئے، متعدد نکات پر اتفاق ہوا: ایران
مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو، حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: ایرانی صدر
وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا خطے میں امن کیلئے بامعنی ثالثی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
امریکا جنگ جیت چکا، مذاکرات کامیاب ہوں نہ ہوں فرق نہیں پڑتا: ٹرمپ
ایران کے خلاف اسرائیل کی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی: نیتن یاہو
امریکہ-ایران مذاکرات کا ایک اور دور شروع، نتیجہ خیز ہونے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر