مساجد معاشرتی خدمات کو عوام تک پہنچانے کیلئے بہترین ذریعہ ہیں ،صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی

کراچی(نیشنل ٹائمز)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معاشرتی ترقی کے لئے بطور ادارہ مساجد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد نہ صرف اسلامی رسومات کے لئے ہوتی ہیں بلکہ معاشرتی خدمات کو عوام تک پہنچانے کے لئے بھی بہترین ذریعہ ہیں۔ صدر مملکت ہفتہ کو یہاں گورنر سندھ ہائوس میں دعوت اسلامی کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ وفد نے گرین پاکستان ویڑن سے متعلق اپنی سرگرمیوں میں حکومت سے تعاون کی درخواست کی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے وفد کے ممبران پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے معاشرتی کام کے ساتھ ساتھ عوام کو بیماریوں سے بچا ئوکے بارے میں آگاہی فراہم کریں۔ وفد نے ڈاکٹر عارف علوی کو آگاہ کیا کہ وہ تھیلیسیمیا کے مریضوں کے علاج معالجے کے ساتھ خصوصی افراد کی بحالی کے لئے بھی سرگرم عمل ہیں۔صدر عارف علوی نے وفد کے ممبران کو مشورہ دیا کہ وہ حکومتی پروگراموں جیسے کامیاب جوان ، اخوت اور اسکل ڈویلپمنٹ وغیرہ سے فائدہ اٹھائیں تاکہ آپ اپنے فلاحی کاموں میں مزید مہارت حاصل کرسکیں اور اپنے کاز کو آگے بڑھا سکیں۔ صدر مملکت نے دعوت اسلامی کے ذریعے ملک بھر میں جاری تعلیمی ، معاشرتی اور شجرکاری سرگرمیوں کی تعریف کی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر