وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے مزید غیر قانونی اقدامات سے عالمی برادری کو خبردار کر دیا

اناطولیہ (نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے مزید غیر قانونی اقدامات سے عالمی برادری کو خبردار کر دیا اور کہاکہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مزید غیر قانونی اقدامات اٹھانے سے باز رہے ، پاکستان غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی مزید تقسیم کی کسی بھی بھارتی کوشش کی شدید مخالفت کرے گا ۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے مزید غیر قانونی اقدامات سے عالمی برادری کو خبردار کر دیا اور کہاکہ بھارت غیر قانونی طور پر اپنے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مزید غیر قانونی اقدامات اٹھانے سے باز رہے ۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ 5 اگست 2019 کو بھارت پہلے ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی قانون کی خلاف ورزی کرکے یک طرفہ اور غیر قانونی اقدامات کر چکا ہے۔پاکستان نے 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اور غیر قانونی بھارتی اقدامات کی تمام عالمی فورمز میں بھرپور مخالفت کی ہے ۔پاکستان غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی مزید تقسیم کی کسی بھی بھارتی کوشش کی شدید مخالفت کرے گا ۔بھارت غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کر کے کشمیریوں کو ان کی منفرد شناخت سے محروم کرنا چاہتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو بھارت کے ممکنہ اقدامات کے بارے میں پیشگی خبردار کر دیا ہے۔ وزیرخارجہ نے کہاکہ بھارت ہر طرح کے ظلم وجبر، استبداد اور 9 لاکھ قابض فوج کے باوجود کشمیریوں کو ان کے آزادی کے مطالبے سے دستبردار کرانے میں ناکام رہا ہے۔ڈومیسائل قوانین میں تبدیلی سے کشمیری اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی بھارتی کوششیں اقوام متحدہ کے منشور، سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور چوتھے جینیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں کشمیر کے عوام ان غیر قانونی یکطرفہ بھارتی اقدامات کو مسترد کر چکے ہیں ۔جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و سلامتی تنازعہ جموں کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونے سے ہی ممکن ہے



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر