بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کے عوام قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین ترین پامالیوں کا نشانہ بنے ہوئے ہیںترجمان دفتر خارجہ کاتنازعات کے شکار علاقوں میں جنسی تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کی مناسبت سے بیان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تنازعات کا شکار علاقوں میں جنسی تشدد کے خاتمے کے عالمی دن عالمی برادری کے ساتھ مل کر منانے میں پاکستان شامل ہے جو تنازعات کے شکار خطوں میں ہر قسم کے تشدد، استحصال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے ہمارے مشترکہ عزم کا اظہار ہے۔ یہ انسانی حقوق کے ان عالمگیر اصولوں کا اعادہ کرنے کا دن ہے جو تنازعات کا شکار اورمقبوضہ خطوں پر یکساں طور پر لاگو ہوتے ہیں۔ ایسے مخصوص حالات میں کمزورافراد اور طبقات کی مشکلات مزید بڑھ جاتی ہیں۔ اس ضمن میں عالمی برادری کو اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں اور وعدے پورے کرنا ہوں گے۔ آج کے دن ہمیں غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کے بہادر عوام کو نہیں بھولنا چاہئے جو قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین ترین پامالیوں کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں رہنے والی خواتین، بچیوں اور بچوں کے لئے زندگی دودھاری تلوار بن کر رہ گئی ہے۔ وہ محض معطل بنیادی انسانی حقوق اور دباو کے تحت زیرقبضہ ماحول میں زندہ رہنے پر ہی مجبور نہیں بلکہ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی متعلقہ قراردادوں کے ذریعے جس بنیادی استصواب رائے کے حق کی ضمانت دی ہے، اس سے خاموش اور دستبردار کرانے کے لئے جنسی تشدد اور آبروریزی کے بہیمانہ ہتھکندوں کا بھی انہیں سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں23فروری 1991کے کونان پوشپورہ دیہات میں کشمیری خواتین کی اجتماعی بے حرمتی کے خوفناک واقعہ کو 30سال گزر چکے ہیں لیکن آج بھی صورتحال جوں کی توں سنگین ہے۔ 5اگست 2019کے بعد سے بچوں سمیت تمام صنفوں پر جنسی تشدد میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے۔ انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر (او ایچ سی ایچ آر)نے کشمیر پر اپنی دو رپورٹس میں، اقوام متحدہ کے سپیشل پروسیجر مینڈیٹ ہولڈرز(ایس پی ایم ایچ)نے اپنے مشترکہ اعلامیوں، عالمی سول سوسائٹی اور میڈیا نے کثیر تعداد میںاپنی اشاعتوں میں غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی افواج کے وسیع پیمانے پر جنسی تشدد کے واقعات کے ارتکاب پر سنگین تشویش کا اظہار کیا ہے اور اقوام متحدہ کمشن آف انکوائری کے ذریعے ان سنگین واقعات کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بدقسمتی سے ان جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے یہ تمام مطالبات بھارت نے مسترد کردئیے جو مسلسل ظلم و جبر کے اس ماحول کو مسلط رکھے ہوئے ہے۔آج کے دن عالمی برادری غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کے عوام کے خلاف جنسی جرائم کا نوٹس لے اور بھارت پر زور دے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور چوتھے جینیوا کنونشن کے تحت اپنی عالمی ذمہ داریاں پوری کرے۔ پاکستان انسانی حقوق کی ان سنگین پامالیوں کے خلاف اپنی آواز بلند کرتا رہے گا۔



  تازہ ترین   
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
ایران کے ساتھ کسی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے: جے ڈی وینس، امریکی وفد واپس روانہ
ایک نشست میں معاہدے کی توقع نہیں کرنی چاہئے، متعدد نکات پر اتفاق ہوا: ایران
مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو، حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: ایرانی صدر
وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا خطے میں امن کیلئے بامعنی ثالثی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
امریکا جنگ جیت چکا، مذاکرات کامیاب ہوں نہ ہوں فرق نہیں پڑتا: ٹرمپ
ایران کے خلاف اسرائیل کی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی: نیتن یاہو
امریکہ-ایران مذاکرات کا ایک اور دور شروع، نتیجہ خیز ہونے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر