راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں اہم پیش رفت ، اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹرز میں تفتیشی ٹیم کے سامنے کئی اہم پیشیاں

لاہور (نیشنل ٹائمز) راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹرز میں تفتیشی ٹیم کے سامنے کئی اہم پیشیاں ہوئیں۔جمعے کو رنگ روڈ اسکینڈل کے سلسلے میں سابق ڈی سی راولپنڈی انوار الحق انکوائری میں اینٹی کرپشن میں پیش ہوئے، اینٹی کرپشن نے انوار الحق کو رنگ روڈ اتھارٹی انکوائری میں طلب کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق اے سی راولپنڈی صدر، سابق اے سی ٹیکسلا، سابق اے سی سٹی منصور علی قاضی بھی رنگ روڈ انکوائری میں پیش ہوئے۔ذرائع کے مطابق قیمت کے تعین میں کوتاہی پر رنگ روڈ کو زمین بیچنے والے عام آدمی کو نقصان ہوا تھا، اس سلسلے میں سابق ڈی سی اور سابق اے سیز سے زمین کی قیمت کے تعین میں کوتاہی پر پوچھ گچھ کی گئی۔سابق ڈی سی راولپنڈی انوار الحق اور اسسٹنٹ کمشنرز کو علیحدہ علیحدہ سوال نامہ بھی دیا گیا۔اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ انکوائری ٹیم قانونی، تکنیکی اور معاشی ماہرین پر مشتمل ہے، اور یہ ٹیم اسکینڈل کی تمام اہم پہلوں سے تفتیش کر رہی ہے، مکمل تحقیقات کے بعد اسکینڈل کے حقائق قوم کے سامنے رکھے جائیں گے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر