اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے افغانستان سے پیدل آنے اور جانے والوں پر پابندی لگادی، افغانستان کی سرحد پر تمام بارڈر ٹرمینلز گزشتہ روز سے بند کردیے گئے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں کورونا کے زیادہ پھیلاؤ پر بارڈر ٹرمینلز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق افغانستان میں پہلے سے موجود پاکستانیوں کو واپس آنے کی اجازت ہوگی، واپس آنے والے پاکستانیوں کو ٹیسٹ کے بعد آنے کی اجازت ہوگی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلے سے موجود افغان شہریوں کو واپس جانے کی اجازت ہوگی، میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں افغان شہریوں کو ٹیسٹ کے بعد آنے کی اجازت ہوگی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں زیرتعلیم افغان طلباء کو ہدایات سے الگ سے آگاہ کیا جائے گا۔
افغانستان سے پیدل آنے اور جانے والوں پر پابندی لگا دی گئی، این سی او سی



