وفاقی حکومت سندھ حکومت پر جھوٹے الزامات لگاتی ہے، بلاول بھٹو کا شدید ردِ عمل آگیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت پر جھوٹے الزامات لگاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کتے کے کاٹنے کی ویکسین خود بناتا ہے اور لگاتا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہر وقت سندھ حکومت یاد آتی رہتی ہے لیکن حکومت کے لئے قادر پٹیل کا جواب ہی کافی ہے۔ سندھ کے بارے میں غلط تاثر کی تشہیر کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف کردار کشی کا منصوبہ نیا نہیں۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کہتی تھیں کہ یا تو پیپلزپارٹی کی قیادت کا جسمانی قتل کیا جاتا ہے اور جب وہ جسمانی قتل نہیں کر سکتے تو پروپینگڈا کے ذریعے کردار کشی کی جاتی ہے لیکن یہ حکومت ناکام ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا اور نوزائیدہ بچوں کی اموات ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ سندھ میں غربت کی کم ہونے کی شرح بھی دوسرے صوبوں سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی کامیابیوں پر ڈھول نہیں بجاتے کیونکہ اس وقت ملک بھر میں تاریخی غربت، افراط زر اور بیروزگاری ہے اور جب تک عوام ان مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ہم مطمئن نہیں ہو سکتے۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں صحت کا شعبہ عوام کو مفت علاج کی سہولت مہیا کرنے کے لئے بہترین کام کر رہا ہے۔ چونکہ ہمیں این ایف سی ایوارڈ کا پورا حصہ نہیں ملتا تو کچھ مشکلات درپیش ہوتی ہیں لیکن اس کے باوجود ہم عوام کے مسائل حل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں این ایف سی سے اپنا حق مل جاتا تو ہم اس سے بھی بہتر کارکردگی دکھا سکتے تھے۔ آزاد کشمیر کے انتخابات کے بارے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ وفاقی اور آزاد کشمیر کی حکومت کا کردار ان انتخابات کو متنازعہ بنا رہا ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے انتخابات میں دخل اندازی کرتا ہے لیکن اب آزاز کشمیر میں حکومتی اقدامات آزاد کشمیر کی حکومت کے لئے برا شگون ہوں گے۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام کے لئے مشکلات پیدا کرنے کے خلاف حزب اختلاف متحد ہے۔



  تازہ ترین   
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
ایران کے ساتھ کسی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے: جے ڈی وینس، امریکی وفد واپس روانہ
ایک نشست میں معاہدے کی توقع نہیں کرنی چاہئے، متعدد نکات پر اتفاق ہوا: ایران
مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو، حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: ایرانی صدر
وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا خطے میں امن کیلئے بامعنی ثالثی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
امریکا جنگ جیت چکا، مذاکرات کامیاب ہوں نہ ہوں فرق نہیں پڑتا: ٹرمپ
ایران کے خلاف اسرائیل کی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی: نیتن یاہو
امریکہ-ایران مذاکرات کا ایک اور دور شروع، نتیجہ خیز ہونے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر