کراچی(نیشنل ٹائمز ) ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی میں زمینوں پر قبضے کیخلاف کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ رابطہ کمیٹی اراکین نے کہا ہے کہ تجاوزات آپریشن ضرور کریں مگر پہلے متاثرین کو متبادل دیں۔ بہادرآباد کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے حامی ہیں لیکن طریقہ کار اور علاقوں کے چنا پر تحفظات ہیں، جن افسران نے اجازت دی ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ غریبوں کے گھر مسمار کئے جا رہے ہیں، پہلے متبادل دیں پھر آپریشن کریں۔ متحدہ رہنما عامر خان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا سارا زور صرف مہاجر علاقوں پر ہے، سپریم کورٹ کے اور بہت احکامات ہیں ان پر بھی عملدرآمد ہونا چاہئیے۔
ایم کیو ایم پاکستان کا کراچی میں زمینوں پر قبضے کیخلاف کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ



