نیب کی درخواست مسترد، سندھ ہائیکورٹ کا شرجیل میمن کی اہلیہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

کراچی (نیشنل ٹائمز ) سندھ ہائیکورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب)کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اور ممبر صوبائی اسمبلی شرجیل انعام میمن کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ایس سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق صدف شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے سے متعلق کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔ وکیل صدف شرجیل کا کہنا تھا کہ ان کی موکلہ کو کاروبار اور بیٹی سے ملنے ملک سے باہر جانا پڑتا ہے لہذا نام ای سی ایل سے نکالا جائے جبکہ نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن اور فیملی پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزمہ کا نام ای سی ایل سے خارج کر دیا گیا تو خدشہ ہے وہ واپس نہیں آئیں گی۔ نیب پراسیکیوٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیشتر ملزمان احتساب سے بھاگ رہے ہیں، ان کا ٹرائل بھی متاثر ہو گا۔ سندھ ہائیکورٹ نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد صدف شرجیل کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم جاری کر دیا



  تازہ ترین   
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
ایران کے ساتھ کسی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے: جے ڈی وینس، امریکی وفد واپس روانہ
ایک نشست میں معاہدے کی توقع نہیں کرنی چاہئے، متعدد نکات پر اتفاق ہوا: ایران
مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو، حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: ایرانی صدر
وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا خطے میں امن کیلئے بامعنی ثالثی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
امریکا جنگ جیت چکا، مذاکرات کامیاب ہوں نہ ہوں فرق نہیں پڑتا: ٹرمپ
ایران کے خلاف اسرائیل کی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی: نیتن یاہو
امریکہ-ایران مذاکرات کا ایک اور دور شروع، نتیجہ خیز ہونے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر