اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ایوان میں تقریر کے دوران خاموش رہیں گے اور ان کی تقریر سنیں گے ۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈ ر شہبازشریف قومی اسمبلی میں اپنی تقریر مکمل ہونے کے بعد خوش نظر آئے ہیں۔ پارلیمنٹ ہائوس میں شہباز شریف سے صحافی نے سوال کیا ،کیا آج کے ایوان کے ماحول اور تقریر سے مطمئن ہیں؟۔اس پر انہوں نے کہا ایوان چلانے کا طریقہ ہی یہی ہے اور کوئی طریقہ نہیں ہے کاروائی چلانے کا ۔ایک اور سوال پر کہ کیا وزیراعظم کی تقریر پر اپوزیشن خاموش رہے گی ؟۔شہبازشریف کا کہناتھا وزیراعظم کی تقریر کے دوران خاموش رہیں گے اور ان کی تقریر سنیں گے۔
وزیراعظم کی ایوان میں تقریر کے دوران خاموش رہیں گے اور تقریر سنیں گئے، شہبازشریف کا بڑا اعلان



