جعلی اکاونٹس کیس میں ملزمان سے مجموعی طور پر 33 ارب روپے بلا واسطہ اور بالواسطہ طور پر برآمد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) می احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ہدایت پرنیب راولپنڈی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جعلی اکانٹس کیس میں 8 کروڑ 14 لاکھ روپے سے زائد رقم کے چیک حکومت سندھ،سمٹ بینک اور سندھ بینک کے نمائندوں کے حوالے کر دئیے۔ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی نے جمعرات کو ایک تقریب کے دوران یہ چیک حکومت سندھ سمٹ بینک اور سندھ بینک کے نمائندوں کے حوالے کئے ہیں۔ روشن سندھ بینک پروگرام کے تحت سولر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب میں بدعنوانی کے مقدمہ میں 4.95 ملین روپے سندھ حکومت کے حوالے کئے گئے ہیں۔اومنی گروپ کی جانب سے سمٹ بینک سے دھوکہ دہی سے قرضہ حاصل کیا۔ اومنی گروپ کی بے نامی کمپنی پارک ویو سٹاک اینڈ کیپیٹل پرائیویٹ لمیٹڈ 37.5 ملین روپے وصول کر کے سمٹ بینک کے حوالے کیا۔ حسین لوائی نے سندھ بینک کے ملازمین کی ملی بھگت سے اومنی گروپ کے لئے بے نامی قرضہ حاصل کیا۔ ان سے37.5 ملین روپے ریکور کر کے سندھ بینک کو واپس کئے گئے۔ نیب راولپنڈی نے جعلی بینک اکاونٹ کیس میں اب تک 14 بد عنوانی کیریفرنس دائر کئے ہیں۔ 13 انویسٹی گیشن اور 18 انکوائریاں کی گئی ہیں۔ ملزمان سے مجموعی طور پر 33 ارب روپے سے زائد کی رقم بلا واسطہ اور بالواسطہ طور پر برآمد کی گئی ہے۔ 20 ملزمان نے پلی بارگین کی ہے۔ نیب نے 69 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ 57 ملزما ن کو گرفتار کیا۔ 10 ملزمان اشتہاری ہیں جبکہ دو ملزمان نے گرفتاری سے پہلیپلی بارگین کرلی۔ ان مقدمات میں 186 ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ہیں۔ جعلی بینک اکانٹس کیس کے مرکزی ملزموں میں سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی، رکن صوبائی اسمبلی سندھ فریال تالپور، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ، سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن، سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا، ڈائریکٹر اومنی گروپ خواجہ انور مجید، چیف ایگزیکٹواومنی گروپ عبدالغنی مجید،ڈائریکٹر اومنی گروپ خواجہ علی کمال مجید،ڈائریکٹر اومنی گروپ نمر مجید، سابق صدر عارف حبیب گروپ حسین لوائی، سابق صدر سندھ بینک بلال شیخ، سابق ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے منظور قادر کاکا خیل، سابق سیکرٹری محکمہ خصوصی اقدامات سندھ اعجاز احمدخان، سابق میٹرو پولیٹن کمشنر کے ایم سی متانت علی خان، سابق میٹرو پولیٹن کمشنر کے ایم سی سمیع الدین صدیقی، سابق ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر کے ایم سی لیاقت علی خان قائمخانی اور سابق ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی محمد حسین سید شامل ہیں۔ جعلی بینک اکانٹس کیس میں اب بھی کئی ملزمان جیلوں میں ہیں۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی نے کہا کہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنی اولین ترجیح سمجھتا ہے۔نیب ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دینے پر یقین رکھتا ہے۔ نیب عوام کو ان کے اپنے بہترین مفاد میں آگاہ کرتا ہے کہ وہ اپنی جمع پونجی بھاری منافع کے لالچ میں غیر قانونی ہاسنگ سوسائٹیوں میں سرمایہ کاری کرنے سے گریز کریں۔ شہری کسی بھی غیر قانونی ہاسنگ /سوسائٹی کوآپریٹو سوسائٹی میں سرمایہ کار ی کرنے سے پہلے اس کی قانونی حیثیت کا ضرور جائزہ لیں۔



  تازہ ترین   
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
ایران کے ساتھ کسی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے: جے ڈی وینس، امریکی وفد واپس روانہ
ایک نشست میں معاہدے کی توقع نہیں کرنی چاہئے، متعدد نکات پر اتفاق ہوا: ایران
مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو، حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: ایرانی صدر
وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا خطے میں امن کیلئے بامعنی ثالثی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
امریکا جنگ جیت چکا، مذاکرات کامیاب ہوں نہ ہوں فرق نہیں پڑتا: ٹرمپ
ایران کے خلاف اسرائیل کی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی: نیتن یاہو
امریکہ-ایران مذاکرات کا ایک اور دور شروع، نتیجہ خیز ہونے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر