مریم اورنگزیب نے شوگر انوسٹی گیشن ٹیم کو شریف انوسٹی گیشن ٹیم قرار د یدیا

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شوگر انوسٹی گیشن ٹیم کو شریف انوسٹی گیشن ٹیم قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے آٹا چینی چوری پر نوٹس درست پتے بنی گالہ میں عمران صاحب کے گھر کے دروازے پر چسپاں کرے، شوگر کمشن بنا تھا کہ چینی کی قیمت کیوں بڑھی، چینی کی قیمت کیا شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے بڑھائی ؟شہبازشریف ایک سال اور حمزہ شہباز دو سال جیل میں رہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ان تمام سوالات کے جواب پہلے ہی دے چکے ہیں عمران صاحب اور ایف آئی اے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ پہلے پڑھ لے جس میں ہر سوال کا جواب پہلے ہی آچکا ہے ہائیکورٹ کے فیصلے میں لکھا ہے کہ کوئی کک بیک ، کمشن، کرپشن ،منی لانڈرنگ یا اختیارات کا غلط استعمال نہیں ہوا ایف آئی اے نوٹس آٹا چینی چوروں اور ان کے سرپرست عمران صاحب کو بھجوائے چینی 52 سے 120 روپے کلو عمران صاحب کی وجہ سے ہوئی، سوالنامہ انہیں بھجوایا جائے چینی میں ساڑھے 400 ارب کا ڈاکہ عمران صاحب کی سرپرستی میں مارا گیا اور جواب دیں شہبازشریف اور حمزہ شہباز؟چینی کی قیمت 52 سے 120 روپے کلو عمران صاحب نے کی اور جواب دیں شہبازشریف اور حمزہ شہباز؟ایف آئی اے نیازی گٹھ جوڑ یہ نیا تماشا بند کرے، عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش بند کریں ایف آئی اے نیازی گٹھ جوڑ جتنے مرضی نوٹس بھجوائے لیکن عوام دشمن بجٹ منظور نہیں کرسکتیحکومت گالی، نوٹس ، پارلیمنٹ اور اپوزیشن لیڈر پر حملہ کرکے عوام دشمن بجٹ منظور نہیں کراسکتی۔



  تازہ ترین   
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
ایران کے ساتھ کسی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے: جے ڈی وینس، امریکی وفد واپس روانہ
ایک نشست میں معاہدے کی توقع نہیں کرنی چاہئے، متعدد نکات پر اتفاق ہوا: ایران
مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو، حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: ایرانی صدر
وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا خطے میں امن کیلئے بامعنی ثالثی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
امریکا جنگ جیت چکا، مذاکرات کامیاب ہوں نہ ہوں فرق نہیں پڑتا: ٹرمپ
ایران کے خلاف اسرائیل کی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی: نیتن یاہو
امریکہ-ایران مذاکرات کا ایک اور دور شروع، نتیجہ خیز ہونے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر