آپ سب کو اڑتالیسواں یوم تاسیس مبارک ہو،وزیر خارجہ کا انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد میں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب

اسلا م آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد میں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب۔وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا کہ آپ سب کو اڑتالیسواں یوم تاسیس مبارک ہو.مجھے آج یہاں آ کر انتہائی مسرت ہو رہی ہے۔میں ڈائریکٹر جنرل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔یہاں انہوں نے محض وقت گزاری نہیں کی بلکہ ادارے کو ایک جذبے اور جنون کے ساتھ چلایا۔آپ ٹیم بلڈنگ میں بہت کامیاب رہے۔آپ نے ایک واضح سمت کا تعین کیا۔ترجیحات کو جس طرح آپ نے عملی شکل دی ہے اس کے نتائج نمایاں دکھائی دے رہے ہیں۔آپ نے وزارتِ خارجہ میں مجھے اپنے وژن سے آگاہ کیا تھا۔وسائل کبھی توقع کے مطابق دستیاب نہیں ہوتے لیکن مجھے خوشگوار حیرت ہوئی کہ آپ نے اپنے محدود وسائل کو احسن طریقے سے استعمال کیا۔آپ نے اپنے اسٹاف میں بھی اضافہ نہیں کیا جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ بہتر قیادت سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ ہو سکتا ہے۔مجھے خوشی ہے کہ میری درخواست پر آپ نے یہ ذمہ داری سنبھالی۔وزیر اعظم عمران خان صاحب ہمیشہ KPI, s کی بات کرتے ہیںتاکہ پتہ چلے کون موثر کام کر رہا ہے۔اعزاز چودھری صاحب، آپ یہاں اپنا نام چھوڑ کر جائیں گےبدقسمتی سے سرکاری اداروں میں یہ رواج بتدریج کم ہو رہا ہے۔ہماری فارن سروس میں بہت عمدہ لوگ موجود ہیں۔ فارن آفس کی لائبریری میں جب مجھے مختلف یونیورسٹیوں کے پروفیسرز صاحبان سے ملاقات کا موقع ملا اور تبادلہ خیال ہوا تو مجھے احساس ہوا کہ ہمیں انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز جیسے اداروں کو متحرک اور فعال بنانے کی ضرورت ہے۔ دوربین نگاہ والا سیاستدان ہمیشہ سوچتا ہے کہ اس نے تبدیلی کیسے لانی ہےایسے ادارے اسٹریٹیجک معاملاتِ پر بہت اچھی معاونت فراہم کر سکتے ہیں ۔سائبر وار فیر اور پانی کے حوالے سے عدم تحفظ کے چیلنجز سے ہمارا سامنا ہے۔ہمارے پاس بہت قابل ریٹائرڈ سفارت کار موجود ہیں۔ ہمیں ان کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ میں گاہے بگاہے انہیں وزارت خارجہ میں زحمت دیتا رہتا ہوں اور ان سے سیکھتا رہتا ہوں۔ انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کی ذمہ داری ایمبیسڈر ندیم ریاض صاحب کو سونپی تھی۔میری ان سے مودبانہ گذارش ہو گی کہ میں وہاں بھی اسی طرح کی تبدیلی دیکھنا چاہتا ہوں ۔لکھنے پڑھنے کا رواج ختم ہو رہا ہے آپ اسے دوبارہ بحال کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ انسٹیٹیوٹ پاکستان اور چین کے کامیاب سترسالہ سفارتی تعلقات کے حوالے سے کتاب لا رہا ہے۔ سوشل میڈیا ایک ایسی حقیقت ہے جس سے آپ چھپ نہیں سکتےہمیں فوراً ردعمل دینا ہوتا ہے۔ ڈیجیٹل ترجیحات کے حوالے سے انسٹیٹیوٹ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔ڈائریکٹر جنرل صاحب، 24 جون کو آپ کی مدت ملازمت ختم ہو رہی ہے۔ میری گذارش ہو گی کہ آپ اپنی خدمات اور اصلاحات کا عمل جاری رکھیں۔



  تازہ ترین   
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
ایران کے ساتھ کسی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے: جے ڈی وینس، امریکی وفد واپس روانہ
ایک نشست میں معاہدے کی توقع نہیں کرنی چاہئے، متعدد نکات پر اتفاق ہوا: ایران
مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو، حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: ایرانی صدر
وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا خطے میں امن کیلئے بامعنی ثالثی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
امریکا جنگ جیت چکا، مذاکرات کامیاب ہوں نہ ہوں فرق نہیں پڑتا: ٹرمپ
ایران کے خلاف اسرائیل کی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی: نیتن یاہو
امریکہ-ایران مذاکرات کا ایک اور دور شروع، نتیجہ خیز ہونے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر