اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پارلیمان کی صورت حال کے حوالے سے ٹویٹر پرپیغام۔انہوں نے کہا کہ آج بجٹ سیشن کا تیسرا دن بھی ضائع کردیا گیا،اب یہ معاملہ پوری دنیا میں شرمندگی کی وجہ بن رہا ہے۔سلیکٹرز بھی سلیکٹڈ حکومت اور سلیکٹڈ اسپیکر کے روئیے اور نااہلی پر شرمندہ ہیں۔یہ وہ لوگ ہیں جو معیشت، خارجہ پالیسی سمیت دیگر اہم معاملات پر پاکستان کے لئے فیصلے کرتے ہیں۔




