پاکستان کا سب زیادہ مقبولیت حاصل کرنے والا مشہور و معروف ترین سیاحتی مقام وادی بابوسر ٹاپ پر سیاحوں کا میلا سج گیا

چلاس (نیشنل ٹائمز )پاکستان کا سب زیادہ مقبولیت حاصل کرنے والا مشہور و معروف ترین سیاحتی مقام وادی بابوسر ٹاپ پر سیاحوں کا میلا سج گیا۔وادی بابوسر فطرت کے متوالوں کے لیے توجہ کا مرکز بن گیا ہے،یہاں کے حیسن و دلکش مناظر ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو اپنی فطری جھلک سے کھنچ لاتیضلع دیامر میں گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع سے کئی گنا زیادہ سیاحت کو فروغ دینے کے لیے یہاں بے شمار (پوٹینشل)مواقع موجود ہیں،مگر افوس صد افسوس کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان بشمول محکمہ سیاحت کی عدم دلچسپی،غفلت،کوتاہیاں اور لاپرواہی کا نتیجہ ہے ان مقامات تک سیاحوں تک رسائی حاصل نہیں ہے کہ دنیا کے نظروں سے اوجھل ہے۔ضلع دیامر قدرتی حسن میں ثانی نہیں رکھتا۔دوسری جانب گلگت بلتستان کے عام پبلک ٹرانسپورٹ کو بلا وجہ وقت کا قلیل تقاضہ کی بے بنیاد وجوہات کے بہانے پر زیروپوئنٹ چلاس میں بابوسر شاہراہ پر سفر کرنے سے سیاح اور مسافروں کو روکا جا رہا ہے ہے،جس سے نہ صرف عوام گلگت بلتستان بلکہ سیاح اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بابوسر ناراں نیشنل ہائے وے ایک محفوظ شاہراہ ہے،جبکہ دنیا کا آٹھواں عجوبہ اب عجوبہ نہ رہا بلکہ ڈیموں کے تعمیرات وغیرہ اور لولڑکتے چٹان موت کا کنواں،موت کا سوداگر بن چکا ہے،آئے دن شاہراہ قراقرم پر حادثات رونما ہوتے ہیں۔اس کے لیے صوبائی حکومت گلگت بلتستان اور وفاقی حکومت پاکستان کو چاہئے کہ بابوسر ناراں نیشنل ہائے وے پر مستقبل کے لیے اہم ترین وسائل بروئے کار لایا جائے، جبکہ اسی کے متبادل پرسکون،محفوظ اور خوبصورت دلکش مناظر سے بھرپور سرشار وادی بٹوگاہ سڑک (بھی وقت کی اہم ضرورت ہے)چلاس سے گیٹی داس لنک کرتا ہے تاہم محکمہ پی ڈبلیو ڈی دیامر کی غفلت اور لاپرواہی اور صوبائی حکومت گلگت بلتستان کی عدم دلچسپی سے اکیسویں صدی میں بھی مقامی لوگ کشادہ سڑک سے محروم ہیں۔سروے کے مطابق گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے عوام بابوسر ناراں نیشنل ہائے وے پر سفر کرنے پر رضامند ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، پولنگ کے وقت میں توسیع، بھمبر میں ایک پولنگ سٹیشن پر ہنگامہ آرائی
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سال کی سب سے بڑی تیزی، 100 انڈیکس 7000 پوائنٹ بلند
نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ، بھارت حقائق مسخ نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
بلاول بھٹو کی کشمیریوں سے بذریعہ ووٹ فیصلہ کرنے کی اپیل
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
سیلابی ریلے سے ریلوے پل بہہ گیا، لاہور تا فیصل آباد ٹرین آپریشن معطل، روٹس تبدیل
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر