اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیوروکریٹس کی جبری ریٹائرمنٹ کی اجازت دے دی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سول سرونٹ ڈائریکٹری ریٹائرمنٹ رولز 2020 کے خلاف درخواستیں مسترد کرتے ہوئے سینیئر بیوروکریٹس کی جبری ریٹائرمنٹ کی اجازت دے دی ۔ عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے آج محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ مختلف بیوروکریٹس نے سول سرونٹ قوانین کو چیلنج کر رکھا تھا۔ تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا کہ سول سرونٹ ڈائریکٹری ریٹائرمنٹ فراہم سروس رولز 2020 قانون کے مطابق ہیں۔ مجاز اتھارٹی نے رولز طے کردہ پیرامیٹر کے مطابق درست انداز میں بنائے ہیں۔ فیصلے میں کہا گیاعدالت یہ سمجھتی ہے کہ وفاقی حکومت پروموشن اور ریٹائرمنٹ کو سب بہتر انداز میں جانچ سکتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سول سرونٹس رولز 2020 متعارف کرائے تھے۔ ان قوانین کو کچھ سینیئر بیوروکریٹس نے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ دوران سماعت عدالت کا کہنا تھا کہ 20 سال مکمل کرنے کے بعد پینشن کی عمر تک پہنچنے کیلئے خدمات انجام دینا سول سرونٹ کا حق نہیں۔ یہ مجوزہ اتھارٹی یا حکومت کی صوابدید پر منحصر ہے۔ تاہم اس اختیار کا استعمال سول سرونٹس رولز 2020 کے رول 5 میں ذکر کردہ طریقہ کار کے مطابق ہونا چاہیے۔ ان قوانین کے ذریعے ریٹائرمنٹ بورڈ / کمیٹی کو اختیار دیا گیا تھا کہ وہ وقت سے قبل ان افسران کو ریٹائر کر سکتے ہیں جن کی کارکردگی اوسط درجے کی ہویا ان کی کارکردگی کے متعلق منفی رائے ہو۔ سینٹرل سلیکشن بورڈ، ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ یا ڈیپارٹمنٹل پروموشنل بورڈ کی طرف سے دو بار تنزلی کی سفارش یا اعلی اختیاراتی سلیکشن بورڈ کی جانب سے دو بار ترقی کی سفارش نہ کی گئی ہو۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر