اسپیکرکا قومی اسمبلی اجلاس میں شدیدہنگامہ آرائی کا سخت نوٹس، غیر پارلیمانی رویہ کے مرتکب ارکان کے ایوان داخلے پر پابندی عائد، جامع تحقیقات کا بھی اعلان  

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز )اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بجٹ اجلاس کے دوران  ایوان میں  شدیدہنگامہ آرائی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے غیر پارلیمانی رویہ اور نازیبا زبان کا استعمال کرنے والے ارکان کے ایوان میں داخلے پر پابندی لگا دی ،اسپیکر نے ایوان میں ہنگامہ آرائی کی جامع تحقیقات کا بھی اعلان کردیا ۔منگل کو اپنے ٹویٹر پیغام میں اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں حزب اختلاف اور حکومتی ارکان کی جانب سے غیر پارلیمانی رویہ اور نازیبا زبان کا جو اظہار کیا گیا وہ قابل مذمت اور مایوس کن ہے ، آج کے واقعے کی مکمل تحقیقات کروائی جائیں گی اور غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کو (آج)بدھ کو قومی اسمبلی کے ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر