ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ جمعے کو ہوگی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان کی ایوان زیریں (قومی اسمبلی)کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ جمعے کو ہوگی۔گزشتہ دنوں اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی نظرانداز کرنے پر ڈپٹی اسپیکرکیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔اب ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ جمعے کو ہوگی۔اسمبلی قواعد کے مطابق تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ خفیہ رائے شماری سے ہوگی جبکہ 342کے ایوان میں ڈپٹی اسپیکر کو ہٹانے کیلئے 172ووٹ درکار ہوں گے۔ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کیلئے بیلٹ پیپرچھپیں گے جن پر قرار داد کے حق میں اور قراداد کی مخالفت میں کے خانے بنائے جائیں گے۔ ووٹر کو متعلقہ خانے کے سامنے مختص کی گئی جگہ پر نشان لگانا ہوگا۔رائے شماری خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہو گی، اس میں صرف عدم اعتمادکرنے والے ارکان ہی حصہ لیں گے۔ماہرین کے مطابق اوپن سیکرٹ رائے شماری کی وجہ سے ڈپٹی اسپیکر کو ہٹانا تقریبا ناممکن ہوگا کیونکہ صرف اپوزیشن ارکان ہی ووٹنگ میں حصہ لیں گے اور انہیں 172ارکان کی حمایت حاصل کرنا ہو گی۔متحدہ اپوزیشن کے پاس قومی اسمبلی میں 163ارکان ہیں جبکہ حکومت اور اس کے اتحادیوں کی تعداد 179ہے۔قواعدکے تحت ڈپٹی اسپیکرکے خلاف قرارداد پیش کرنے والے رکن کو ایوان میں بات کرنے کی اجازت ہوگی، ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کو بھی ووٹنگ سے پہلے ایوان میں اظہارخیال کا موقع دیا جائے گا۔قاسم سوری تاریخ میں پہلے ڈپٹی اسپیکر ہوں گے جن کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہو گی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر