حمل کے دوران کمر بَل سونے سے بچے کے مردہ پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے، سائنسدانوں نے سخت وارننگ دے دی

نیویارک(نیوز ڈیسک) حمل کے دوران خواتین کو کس پوزیشن میں سونا چاہیے؟ سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس سوال کا جواب دیتے ہوئے سیدھا سونے کے متعلق حاملہ خواتین کو خبردار بھی کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یونیورسٹی کالج لندن کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ حمل کے آخری تین ماہ کے دوران خواتین کاسیدھا، پشت پر سونا بچے کی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اور ان کا حمل ضائع بھی ہو سکتا ہے کیونکہ اس پوزیشن میں سونے سے بچے کو خون کی فراہمی بہت کم ہو جاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 22حاملہ خواتین پر تجربات کیے۔ انہوں نے ان خواتین کو 20سے 25منٹ تک پشت کے بل ایم آر آئی مشین میں لیٹنے کو کہا۔ صرف اتنا وقت پشت کے بل لیٹنے سے ان کے پیٹ میں پرورش پاتے بچے کو خون کی فراہمی پہلو کے بل لیٹنے کی نسبت 11.2فیصد کم ہو گئی تھی۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ پروفیسر اینا ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ خواتین کو حمل کے آخری تین ماہ کے دوران پہلو کے بل سونا چاہیے۔ یہ بچے کی صحت کے لیے بہترین پوزیشن ہے جس میں بچے کو ’ناف کی نالی‘ کے ذریعے خون کی فراہمی سب سے زیادہ ہوتی ہے اور اس کی نشوونما بہترین طریقے سے ہوتی ہے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر